- تھیوری امتحان 24 فروری سے 16 مارچ تک ہوں گے
- سال اول کے امتحانات 24 فروری سےشروع ہوں گے
- اورسال دوم کے امتحانات 25 فروری سے ہوں گے
- یکم فروری 2027سے پریکٹیکل امتحانات کا آغاز
- بورڈ نے انکشاف کیا کہ یہ صرف ایک عارضی شیڈول ہے
- تہواروں اور تعطیلات کی وجہ سے حتمی شیڈول تبدیلی ممکن
آندھرا پردیش میں تعلیمی سال 2027 کے لیے انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ انٹر بورڈ نے انٹر فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے طلباء کے تھیوری اور پریکٹیکل امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تھیوری امتحانات24 فروری سے 16 مارچ 2027 تک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر (جونیئر انٹر) کے امتحانات 24 فروری سے ہوں گے جبکہ سیکنڈ ایئر (سینئر انٹر) کے امتحانات اگلے دن یعنی 25 فروری سے شروع ہوں گے۔ امتحانات ہر روز صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔
تھیوری امتحانات سے پہلے پریکٹیکل مکمل کر لیا جائے گا۔ جنرل کورس کے طلبہ کے لیے پریکٹیکل امتحانات یکم فروری 2027سے 10 فروری تک لیے جائیں گے۔ ووکیشنل کورس کے طلبہ کے لیے یکم فروری سے 15 فروری تک پریکٹیکل امتحانات کرائے جائیں گے۔بورڈ نے واضح کیا ہے کہ یہ امتحانات اتوار سمیت ہر روز دو سیشنز (صبح 9 سے دوپہر 2 بجے اور دوپہر 2 سے شام 5 بجے) میں لیے جائیں گے۔
تاہم حکام نے کہا کہ فی الحال جاری کردہ شیڈول عارضی ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ سرکاری تعطیلات اور تہواروں کی تاریخوں کو دیکھتے ہوئے حتمی شیڈول میں معمولی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ طلبہ کو اس عارضی شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات کی تیاری کرنی چاہیے۔






