Sunday, September 20, 2026 | 06 ربيع الآخر 1448
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • اے پی میں دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان،سیکرٹریٹ ملازمین کےلئے خوشخبری

اے پی میں دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان،سیکرٹریٹ ملازمین کےلئے خوشخبری

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 20 Sept 2026

اے پی میں دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان،سیکرٹریٹ ملازمین کےلئے خوشخبری
اس سال دسہرہ کی تعطیلات آندھرا پردیش میں اسکولی طلبہ کے لیے تھوڑی جلدی آئیں گی۔ سرکاری طور پر اعلان کردہ تعطیلات سے پہلے دوسرا ہفتہ اور اتوار آنے کے ساتھ، طلباء کو مزید دو دن  کی تعطیل  ہوگی ۔ اس سے تہوار کا ماحول پہلے شروع ہو جائے گا۔

اےپی میں دسہرے کےتعطیلات 

ریاستی محکمہ تعلیم کے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان سال 2026 کے لیے 12 سے 21 اکتوبر تک جملہ  10 دنوں کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم چونکہ 10 اکتوبر کو دوسرے ہفتہ اور 11 تاریخ اتوار کو پڑی تھی، اس لیے ان دو دنوں کو بھی تعطیلات میں شامل کر دیا گیا ہے۔ نتیجتاً طلباء کی تعطیلات 10 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔ وقفے کے لیے کل 12 دن دستیاب ہوں گے۔ تعطیلات کے بعد اسکول 22 اکتوبر کو کھلیں گے۔

 تلنگانہ میں بھی تعطلات کا اعلان

جہاں تک پڑوسی ریاست تلنگانہ کا تعلق ہے تو وہاں کے طلباء کو دسہرہ کی 13 دن کی تعطیلات ہوں گی۔ 10 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ 23 اکتوبر کو کلاسیں دوبارہ شروع ہوں گی۔ اس سال وجے دشمی کا تہوار منگل 20 اکتوبر کو پڑا۔ تلنگانہ میں سب سے زیادہ دھوم دھام سے منایا جانے والا بٹوکما تہوار 18 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

اے پی میں سیکرٹریٹ کے عملے کے لیے خوشخبری

ریاستی  حکومت نے آندھرا پردیش میں گاؤں اور وارڈ سکریٹریٹ کے ملازمین کو خوشخبری سنائی ہے۔ حکومت  نے چھ سال کی سروس مکمل کرنے والے ملازمین کو آٹومیٹک ایڈوانسمنٹ سکیم (AAS) کے تحت خصوصی گریڈ پوسٹا سکیل (SGP) دینے کا ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے باضابطہ طور پر اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے ہیں۔
 
حکومت کے اس فیصلے سے ریاست بھر میں 15,000 سے زیادہ سورنا گراما اور سوارنا وارڈ سکریٹریٹس میں کام کرنے والے تقریباً 1.30 لاکھ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ اس ا سکیل سے خاص طور پر ان ملازمین کو فائدہ پہنچے گا جنہیں سال 2019 اور 2020 میں پہلے مرحلے میں تعینات کیا گیا تھا۔
 
تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ باقاعدہ پروموشن نہیں ہے بلکہ صرف مالی فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی گریڈ اسکیل آٹومیٹک ایڈوانسمنٹ سکیم کے حصے کے طور پر فراہم کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ایسے ملازمین کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے جو ایک ہی پوسٹ پر طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ AAS قوانین کے مطابق ملازمین کو 6 سال کی سروس کے لیے خصوصی گریڈ ملتا ہے اور پھر 12، 18 اور 24 سال کی سروس کے لیے مزید مالی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
 
تازہ ترین احکامات کے تناظر میں حکومت نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہل ملازمین کے سروس ریکارڈ کی مکمل جانچ کریں اور انہیں فوری طور پر خصوصی گریڈ پوسٹ سکیل فراہم کریں۔ حکومتی فیصلے پر سیکرٹریٹ ملازمین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔