Sunday, October 04, 2026 | 20 ربيع الآخر 1448
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • فوجی کی لاش منتقل کرنے والی ایمبولینس لاری سے ٹکرائی،4افراد ہلاک

فوجی کی لاش منتقل کرنے والی ایمبولینس لاری سے ٹکرائی،4افراد ہلاک

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 04 Oct 2026

فوجی کی لاش  منتقل کرنے والی ایمبولینس لاری سے ٹکرائی،4افراد  ہلاک
ایک فوجی کی لاش کو لے جانے والی فوجی ایمبولینس بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں فوجی کے بیٹے، رشتہ داروں اور ڈرائیور سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔  یہ واقعہ اتر پردیش میں پیش آیا۔ متوفی صوبیدار میجر ستیہوان کی لاش کو چندی گڑھ سے ان کے آبائی شہر گالیا ددھیلہ اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں آرمی ایمبولینس میں لے جایا جا رہا تھا۔
 
 پولیس نے بتایا کہ ایک صوبیدار میجر کی لاش کو لے جانے والی ایک آرمی ایمبولینس اتوار کو یہاں پوروانچل ایکسپریس وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے فوجی  کے خاندان کے تین افراد اور ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔ حادثہ  اتوار کی صبح تقریباً 8 بجے فوج کی ایمبولینس نے ایودھیا-سلطان پور سرحد کے قریب ہالیا پور علاقے میں پیش آیا۔
 
اس حادثہ میں  فوجی کا اکلوتا بیٹا گورو سنگھ (28) اور ایمبولینس ڈرائیور جسپال (30) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ فوجی  کے بھائی راجن چودھری (35) اور بھتیجے رام سمجھ سنگھ (40) کی ایودھیا ضلع کے پٹلا کمار گنج ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔یہ چاروں صوبیدار میجر ستیہوان کی لاش کے ساتھ جا رہے تھے، جو دیوریا ضلع کے رودر پور علاقے کے گلیا ددھیلہ گاؤں کے رہنے والے تھے۔
 
دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ چاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرین کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ صوبیدار میجر ستیہوان کی لاش کو مزید انتظامات تک ہالیا پور پولیس اسٹیشن کے احاطے میں رکھا گیا ہے۔سلطان پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ونیت جیسوال نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ اندرجیت سنگھ اور انہوں نے حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔