Saturday, October 17, 2026 | 05 جمادى الأولى 1448
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • جےڈی یو ایم ایل اے اننت سنگھ کا دعویٰ اور یو ٹرن: نتیش کمار کے لیےکئے 9 قتل

جےڈی یو ایم ایل اے اننت سنگھ کا دعویٰ اور یو ٹرن: نتیش کمار کے لیےکئے 9 قتل

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 17 Oct 2026

جےڈی یو ایم ایل اے اننت سنگھ کا دعویٰ اور یو ٹرن: نتیش کمار کے لیےکئے 9 قتل
بہارمیں حکمراں اتحاد کے رکن جے ڈی یو۔ ایم ایل اے،اننت کمار سنگھ نے سنسنی خیز تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ  نتیش کمار نے اپنے سیاسی استحکام کو محفوظ بنانے کے لیے 9لوگوں کے قتل کا منصوبہ  بنایا، اور ان قتل کے وہ ماسٹر مائنڈ تھے۔ سنسنی خیر دعویٰ کےبعد ہر جانب سے کی گئی تنقید کے بعد انہوں نے  اپنے بیان سے دستبردار ہو گئے۔آر جے ڈی اور   ہندوستانی عوامی مورچہ نے اس معاملے کی جانچ  کامطالبہ کیا۔
 
 اننت کمار سنگھ  کا کیا تھا دعویٰ
جنتا دل (یونائیٹڈ) نے پارٹی کے ناراض بہار ایم ایل اے اننت کمار سنگھ کے دعویٰ  کیا تھا کہ وہ  سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے لیے "نو قتلوں کا ماسٹر مائنڈ"  تھے۔سنگھ،  نے آ نے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں اپنے سیاسی حریف نیرج کمار کو میدان میں اتارنے پر پارٹی  سے   ناراض  ہیں ۔ انہوں نے یہ ریمارکس جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہے، جب انہوں نے نتیش کمار کو نشانہ بنایا۔
خبر رساں ایجنسی  کے مطابق، جے ڈی (یو) کے بااثر رہنما نے کہا، "نتیش کمار اور میرا تعلق بہت پرانا ہے۔ ان کی مدد کے لیے میں نے نو لوگوں کا قتل کروایا۔ میں ان کے ساتھ تب بھی کھڑا رہا جب وہ اپنے قدم جمانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔"
 
آر جے ڈی نے  حکمراں جماعت سے طلب کی وضاحت 
لیکن ان کے ریمارکس نے ایک بڑے تنازع کو جنم دیا، جس میں لالو پرساد یادو کی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے جے ڈی (یو) کو نشانہ بنایا اور مبینہ قتل کے بارے میں تفصیلات کا مطالبہ کیا جس کا سنگھ ماسٹر مائنڈ تھا۔ یہاں تک کہ جے ڈی (یو) کے اتحادی پارٹنر ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) نے، جس کی قیادت مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کر رہے ہیں، نے سنگھ کے ریمارکس سے خود کو الگ کر لیا اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کو جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
 
 مانجھی نے کی جانچ کی مانگ 
مانجھی نے نامہ نگاروں کو بتایا، "اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نتیش کمار کی حمایت کے لیے کئی قتل کیے ہیں، لیکن یہ غلط ہے۔ کسی کو اچھے کام کر کے کسی کی حمایت کرنی چاہیے، غلط کام کر کے نہیں۔ہم نے کہا ہے کہ معاملے کی جانچ ہونی چاہیے اور مناسب کاروائی کی جانی چاہیے،" مانجھی نے نامہ نگاروں کو بتایا۔
 
جے ڈی (یو) نے خود کو الگ کیا
جے ڈی (یو) پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے ساتھ، پارٹی نے سنگھ کے ریمارکس سے خود کو دور کر لیا، جبکہ بہار کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے نتیش کمار کی تعریف کی۔ خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے، جے ڈی (یو) لیڈر راجیو رنجن پرساد نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ نے "اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی منفی سیاست کو کوئی جگہ نہیں دی"۔
 
"اپنی 50 سالہ عوامی زندگی میں، بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر نتیش کمار نے سخت فیصلے لیتے ہوئے عزم کی سطح کا مظاہرہ کیا ہے، جو اس ملک کے بہت کم سیاستدانوں کو حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی زندگی میں دیانتداری اور سیاست اور جرائم کے درمیان گٹھ جوڑ کے حوالے سے غیر سمجھوتہ کرنے والا موقف برقرار رکھا ہے۔" انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی ایک رول ماڈل ہے۔
 
اننت کمار سنگھ کا یوٹرن
بعد میں سنگھ نے بھی اپنے بیان سے مکر گئے اور لالو یادو کو ریاست میں آر جے ڈی کی حکومت کے دوران بہار میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے نشانہ بنایا۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا، "میں نے نیرج کمار کو جواب دیا ہے، میں نے جو قربانیاں دی ہیں ان کی تفصیل بتائی ہے۔ لالو یادو کی حکومت کے دوران، میرے نو ساتھی مارے گئے تھے، اور مجھے خود گولی مار دی گئی تھی۔ یہ اس لیے تھا کہ ہم نے نتیش کمار کے ساتھ اتحاد کیا تھا کہ لالو یادو نے انہیں مارا،" انہوں نے صحافیوں کو بتایا۔