Saturday, October 17, 2026 | 05 جمادى الأولى 1448
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • یہ جھوٹ ہےکہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے: مسعود پیزشکیان

یہ جھوٹ ہےکہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے: مسعود پیزشکیان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 17 Oct 2026

یہ جھوٹ ہےکہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے: مسعود پیزشکیان
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ یہ جھوٹ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اس پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ کتنا ہی جھوٹا پروپیگنڈہ اور دھمکیاں کیوں نہ دی جائیں، امریکہ کے دباؤ کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 
پیزشکیان نے حیاتیاتی تنوع کانفرنس کے موقع پر آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں جارجیا کے وزیر اعظم  سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر ایران کے جوہری ہتھیاروں پر اپنی پوزیشن واضح کی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اس سے قبل جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی لگانے کا واضح موقف اختیار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
 
تاہم، پیزیشکیان نے واضح کیا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ انہیں دبایا جا سکتا ہے اور وہ زبردستی کے اقدامات کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں کو انسانی ہمدردی کے اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کو غیر منصفانہ اور غیر انسانی قرار دیا۔ جارجیا کے وزیر اعظم اس موقع پر کہا کہ وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کریں گے۔
 
آرمینیا کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک اور ملاقات میں پیزشکیان نے امریکہ پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس حقیقت کو تسلیم کرے کہ ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیاں ایران اور دنیا کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن نے یہ پالیسی جاری رکھی تو دنیا بھر میں حالات مزید خراب ہوں گے۔ انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ طاقت کے استعمال کے بجائے عقلی بات چیت کے لیے آگے آئے۔