گوا پولیس نے بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کی موت کے سلسلے میں طبی قانونی غیرفطری موت (یو ڈی) کیس درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ بھارتی شہری تحفظ سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 194 کے تحت درج کیا گیا ہے اور پولیس سب انسپکٹر نتن نائک اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نانا پاٹیکر کو ڈونا پاؤلا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے منی پال اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر، پولیس پنچ نامہ کرے گی، گوا میڈیکل کالج (جی ایم سی) میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کی جانچ کرے گی، اور موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے اداکار کے اہل خانہ اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔
پولیس نانا پاٹیکر کی موت کے حالات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ موت قدرتی تھی تو مقدمہ بند ہوسکتا ہے۔ تاہم اگر کوئی سازش یا مشکوک صورتحال سامنے آئی تو مزید قانونی کاروائی کی جائے گی۔قبل ازیں منی پال اسپتال کے ڈاکٹر شیکھر سالکر نے جمعرات کی صبح میڈیا کو بتایا، ’’ہم نے یہاں پوری کوشش کی، لیکن انھیں مردہ حالات میں لایا گیا، اور پھر ہمیں پولیس کیس درج کرنا پڑا۔‘‘ڈاکٹر نے یہ بھی کہا کہ جہاں تک ہمیں معلوم ہے وہ دل کے مریض تھے اور دوا لے رہےتھے۔
نانا پاٹیکر کا جمعرات کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے گوا میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ منی پال ہسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں ہوش میں لانے کی کوشش میں تقریباً 45 منٹ تک کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) کیا، لیکن انہیں صبح 5.20 بجے مردہ قرار دے دیا گیا،جمعرات کی صبح پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کے بعد اداکار کی لاش کو آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
نانا پاٹیکر یکم جنوری 1951 کو پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام وشوناتھ پاٹیکر تھا، اور ان کا تعلق ایک مراٹھی خاندان سے تھا۔ ان کے والد، گجانن (دنکر) پاٹیکر، ایک ٹیکسٹائل پینٹر اور بزنس مین تھے جن کا انتقال اس وقت ہوا جب اداکار 28 سال کے تھے۔ان کی والدہ نرملا پاٹیکر (سنجنابائی پاٹیکر) ایک گھریلو خاتون تھیں جو 29 جنوری 2019 کو 99 سال کی عمرمیں اپنی موت تک تجربہ کار اداکارنانا پاٹیکرکے ساتھ رہیں۔







