Tuesday, October 13, 2026 | 01 جمادى الأولى 1448
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • شمس آباد ائیر پورٹ پر الیکٹرک گیزر کے اندر چھپا کر اسمگلنگ کی جانے والی2.71 کروڑ کی منشیات ضبط

شمس آباد ائیر پورٹ پر الیکٹرک گیزر کے اندر چھپا کر اسمگلنگ کی جانے والی2.71 کروڑ کی منشیات ضبط

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 13 Oct 2026

شمس آباد ائیر پورٹ پر الیکٹرک گیزر کے اندر چھپا کر اسمگلنگ کی جانے والی2.71 کروڑ کی منشیات ضبط
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) نے 7.75 کلو گرام منشیا ت کو ضبط کیا ہے جس کی مالیت 2.71 کروڑ روپے ہے۔ڈی آر آئی حکام  نے  12 اکتوبر کو  حیدرآباد، شمس آباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آر جی آئی اے) پر بنکاک سے آنے والے ایک مسافر کے ذریعے الیکٹرک  گیزر کے اندر چھپائے گئے گانجہ  کے 73 پیکٹ ملے۔ حکام نے مسافر کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ۔
 
گیزر کے اندر سے بھنگ کے 73 پیکٹ برآمد
ڈی آر آئی ، حیدرآباد زونل یونٹ (HZU) کے مطابق، افسران نے بنکاک، تھائی لینڈ سے آنے والے ایک ہندوستانی مسافر کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس اطلاع ملی ، مسافر  اپنے سامان میں اعلیٰ درجے کی بھنگ رکھنے کا شبہ تھا۔اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے، ڈی آر آئی افسران کی ایک ٹیم نے مسافر کو آر جی آئی اے میں روکا اور اس کےسامان کی  جانچ کی۔جانچ کے دوران افسران کو ایک الیکٹرک گیزر ملا۔ جب انہوں نے اسے کھولا تو اس کے اندر چھپائے گئے 73 پیکٹ برآمد ہوئے جن میں ایک ممنوع  سبز مادہ تھا جس کا وزن 7.750 کلو گرام تھا۔
 
منشیات کی قیمت 2.71 کروڑ روپے 
جب نشہ آور  چیز  کا پتہ لگانے والی کٹ کا استعمال کرتے ہوئے جانچ پڑتال کی گئی تو برآمد شدہ مادہ گانجہ /چرس کے لیے مثبت پایا گیا۔DRI نے ضبط کی گئی اعلیٰ درجے کی بھنگ کی غیر قانونی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ لگایا، جسے عام طور پر ہائیڈروپونک ویڈ کہا جاتا ہے، تقریباً 2.71 کروڑ روپے ہے۔ممنوعہ سامان ضبط کر لیا گیا، اور مسافر کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ حکام نے  مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
 
عہدیداروں نے بتایا کہ یہ ضبطی بین الاقوامی راستوں سے حیدرآباد میں اعلیٰ معیار کے گانجے کی اسمگلنگ کو روکنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کی گئی تھی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔