Thursday, November 12, 2026 | 01 جمادى الآخرة 1448
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • جینسن ہوانگ نے اینویڈیا کی سی ای او کی ذمہ داری چھوڑ دی، حصص میں 13% گراوٹ؛ کولٹ کرس عارضی سربراہ مقرر

جینسن ہوانگ نے اینویڈیا کی سی ای او کی ذمہ داری چھوڑ دی، حصص میں 13% گراوٹ؛ کولٹ کرس عارضی سربراہ مقرر

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: editor | Last Updated: 12 Nov 2026

جینسن ہوانگ نے اینویڈیا کی سی ای او کی ذمہ داری چھوڑ دی، حصص میں 13% گراوٹ؛ کولٹ کرس عارضی سربراہ مقرر

ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی ہلچل  مچ گئی ہے۔ اینویڈیا کے شریک بانی اور طویل عرصے سے سربراہ رہنے والے جینسن ہوانگ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کمپنی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ہوانگ نے مبینہ طور پر ایک ایسی خاتون کے ساتھ تعلقات کے انکشافات کے بعد عہدہ چھوڑا ہے جسے امریکی انٹیلیجنس نے چینی خفیہ ایجنسی کا اثاثہ قرار دیا تھا۔ اس فیصلے کے فوراً بعد وال اسٹریٹ پر کاروبار کے آغاز میں اینویڈیا کے شیئرز 13فیصد گر گئے، اور تازہ مندی کے نتیجے میں کمپنی کی قدر سے تقریباً 800 ارب ڈالر کم ہو چکے ہیں، جبکہ یورو میں یہ کمی تقریباً 721.4 ارب کے برابر بتائی گئی ہے۔ 

کمپنی کے مطابق کولٹ کرس، جو اس وقت ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف فنانشل آفیسر ہیں، کو عارضی سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ کرس نے بیان میں کہا کہ اینویڈیا کی اصل طاقت اس کے لوگ ہیں اور وہ لیڈرشپ ٹیم کے ساتھ مل کر گزشتہ 33 برسوں میں ہوانگ کی بنائی ہوئی غیر معمولی بنیاد پر تعمیر جاری رکھیں گی۔ رپورٹوں کے مطابق کمپنی نے یہ بھی جانچا کہ آیا ہوانگ کسی غیر ملکی انٹیلیجنس ہدف کا نشانہ بنے تھے یا نہیں۔ چین نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔ اطلاعات کے پس منظر میں پارلیسی اور سرمایہ کار دباؤ بڑھتا گیا اور بالآخر ہوانگ نے یہ قدم اٹھایا۔ اتوار کو ملازمین کو بھیجے گئے ای میل میں ہوانگ نے تسلیم کیا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ وفادار نہیں رہے، جس سے ان کے خاندان کو دکھ پہنچا، اور انہوں نے غیر مشروط معذرت کی۔

 ایک  امریکی اخبارنے بدھ کو یہ بھی خبر دی کہ ہوانگ کا ایک اینویڈیا ایگزیکٹو کے ساتھ بھی تعلق تھا جو براہِ راست ان کے ماتحت کام کرتی تھیں۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر، ریپبلکن مائیک جانسن نے کہا کہ ہوانگ نے مستعفی ہو کر درست فیصلہ کیا ہے، اور اسے ایک بڑا اور چونکا دینے والا واقعہ قرار دیا، کیونکہ اینویڈیا نہ صرف امریکی معیشت بلکہ قومی سلامتی کے اعتبار سے بھی انتہائی اہم کمپنی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس میں چین کو سیمی کنڈکٹر چپس کی برآمدات مزید محدود کرنے پر اتفاقِ رائے بڑھ رہا ہے، خاص طور پر حالیہ پیش رفت کے تناظر میں۔ ہوانگ کی عمر 63 سال ہے۔ 

وہ اینویڈیا کے شریک بانی ہیں اور تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ کمپنی کی قیادت کرتے رہے، جس نے پی سی گیمنگ کے لیے گرافکس کارڈ بنانے والی کمپنی سے ترقی کر کے مصنوعی ذہانت کے چپس کی غالب سپلائر کی حیثیت اختیار کی۔ کمپنی کے مطابق ان کے پاس تقریباً 3.61% شیئرز ہیں، جو انہیں اینویڈیا کا چوتھا بڑا سرمایہ کار بناتے ہیں، اور وہ بورڈ سے بھی الگ ہو جائیں گے۔ حصص کی قیمت پہلے ہی اکتوبر کے اوائل میں بنائے گئے عروج سے تقریباً 25فیصد نیچے آ چکی تھی۔