Wednesday, November 18, 2026 | 07 جمادى الآخرة 1448
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • کولگام حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ، اورایل ای ٹی کمانڈر لطیف بٹ انکاونٹر میں ہلاک

کولگام حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ، اورایل ای ٹی کمانڈر لطیف بٹ انکاونٹر میں ہلاک

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: editor | Last Updated: 18 Nov 2026

کولگام حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ، اورایل ای ٹی  کمانڈر لطیف بٹ انکاونٹر میں ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے تحصیل دیوسر کے علاقے زنگلپورہ میں سکیورٹی فورسز نے لشکرِ طیبہ کے کمانڈر محمد لطیف بھٹ عرف لطیف بٹ کو ایک مسلح مقابلے میں ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ کاروائی مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی، جب فورسز نے علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کی کاروائی شروع کی تو مشتبہ ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ فورسز لطیف بھٹ کی حرکات پر نظر رکھے ہوئے تھیں اور بالآخر اسے زنگلپورہ کی ایک مسجد کے اندر ٹریک کر لیا گیا۔ موقع پر اسے گرفتاری دینے کا موقع فراہم کیا گیا، تاہم اس نے انکار کیا جس کے بعد جھڑپ شروع ہوئی اور وہ مارا گیا۔

حکام نے کہا کہ لطیف بھٹ کا تعلق کلگام کے ہی کھریوان چادر، اشموجی علاقے سے تھا، اس کی عمر 22 سال بتائی گئی اور اس کے سر کی قیمت جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے 15 لاکھ روپے مقرر تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وہ 11 نومبر کو کلگام میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں مبینہ طور پر ملوث تھا، جس میں 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس کے خلاف یہ بھی ریکارڈ ہے کہ وہ ابتدائی 2025 میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی۔ اسی عرصے میں اسے پاکستان میں مقیم آپریٹو سجاد گل نے مبینہ طور پر لشکرِ طیبہ اور ٹی آر ایف کے نیٹ ورک میں شامل کر لیا۔

تعلیمی پس منظر کے متعلق معلوم ہوا کہ لطیف نے اشموجی کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سے بارہویں جماعت مکمل کی اور مختصر مدت کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج کلگام میں بھی زیرِ تعلیم رہا۔ عسکریت پسندی میں شامل ہونے سے قبل وہ بطور بڑھئی کام کرتا تھا۔ اس کا ایک قریبی ساتھی عمر نصیر بھٹ 16 نومبر کو کولگام کے لرنو بائی پاس کے نزدیک ایک علیحدہ مقابلے میں مارا گیا تھا۔

حکام کے مطابق لطیف بھٹ پیشے کے اعتبار سے سابق بڑھئی تھا۔ اس نے 2021 میں بارہویں جماعت مکمل کی اور کچھ عرصہ کالج گیا مگر پھر تعلیم چھوڑ دی۔ وہ گزشتہ سال نومبر میں لاپتا ہوا اور بعد ازاں کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ اور اس کی ذیلی شاخ دی ریزسٹنس فرنٹ میں شامل ہو گیا۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے اس کی گرفتاری یا ہلاکت پر 15 لاکھ روپے کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔

 

لشکرِ طیبہ کے مقامی کمانڈر لطیف بھٹ ٹھیک ایک سال پہلے ہتھیار اٹھایا تھا اور وادی کے مطلوب ترین عسکریت پسندوں میں شمار ہونے لگا تھا۔ حکام نے بتایا کہ لطیف بھٹ کی عمر 20 کی دہائی میں تھی اور اس پر الزام تھا کہ اس نے 11 نومبر کو جنوبی کشمیر کے کلگام میں سی آر پی ایف چوکی پر حملہ کیا۔
واقعے کے بعد ایک ہفتہ گزرنے پر وہ کولگام کے علاقے کھریوان کی ایک مسجد میں گھِر گیا جہاں پولیس اور فوج کے سینئر افسران نے ویڈیو کالز کے ذریعے متعدد بار اسے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی، مگر اس نے انکار کیا۔ اس کے بعد فوج نے آنسو گیس کا استعمال کرکے اسے باہر نکالا اور فائرنگ کے تبادلے میں اسے ہلاک کردیا۔

ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی عنایت علی چودھری نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں اس آپریشن کو 2026 کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھٹ سخت درجے کی خودرادیکالائزیشن کا شکار تھا اور بارڈر پار سے ملنے والی ہدایات کے تحت یہاں امن درہم برہم کرنے، سیاحت کو نشانہ بنانے اور معیشت کو نقصان پہنچانے کی کارروائیاں کر رہا تھا۔ ایس ایس پی کے مطابق لطیف بھٹ نے ماضی میں متعدد بار محاصرہ توڑا، مگر اس بار سکیورٹی فورسز نے اسے نہایت مؤثر انداز میں گھیر کر مار گرایا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 22 جولائی 2026 کو اننت ناگ میں ایک پولیس اہلکار کے قتل میں وہ مشتبہ طور پر ملوث تھا، جبکہ 31 جولائی کو کلگام میں چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے دو غیر مقامی مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کا مرکزی مشتبہ بھی اسی کو مانا جا رہا ہے۔

پولیس اور سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں کولگام اور ملحقہ علاقوں میں ہدفی کاروائیوں کے ذریعے عسکری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش تیز کی گئی ہے، اور آج کی کاروائی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں جاری آپریشن کے دوران تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت کی فوری اطلاع دیں۔