Thursday, November 26, 2026 | 15 جمادى الآخرة 1448
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا اجلاس:نومبر30 کو لوک سبھااور 2دسمبر کو راجیہ کا اجلاس طلب

آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا اجلاس:نومبر30 کو لوک سبھااور 2دسمبر کو راجیہ کا اجلاس طلب

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: editor | Last Updated: 26 Nov 2026

 آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا اجلاس:نومبر30 کو لوک سبھااور 2دسمبر کو  راجیہ کا اجلاس طلب

پارلیمنٹ کا دوبارہ اجلاس پیر کو ہونے والا ہے، حکومت نے دونوں ایوانوں کے پریزائیڈنگ افسران سے ضروری سرکاری کاموں کو لین دین کرنے کے مقصد سے ایک مختصر نشست کے لیے کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی ہے، پارلیمانی امور اور وزیر کرن رجیجو نے بتایا۔

مرکزی حکومت نے لوک سبھا اسپیکر سے درخواست کی ہے کہ ایوانِ زیریں کا اجلاس نومبر30 کو اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سے کہا ہے کہ ایوانِ بالا کا اجلاس ڈسمبر02 کو دوبارہ طلب کیا جائے، تاکہ ضروری سرکاری کاروائیاں انجام دی جا سکیں۔ مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے جمعرات کو کہا کہ دونوں ایوانوں کی کاروائیاں ڈسمبر-03 کو اختتام پذیر ہو سکتی ہیں، تاہم یہ ایجنڈے پر منحصر ہوگا۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کون سے بل اس خصوصی اجلاس میں پیش ہوں گے۔

یہ اعلان اس پس منظر میں سامنے آیا ہے کہ حکومت کے حدبندی ( ڈی لِمی ٹیشن)اور خواتین کی نمائندگی ( ویمن ریزرویشن)سے متعلق قانون سازی کو دوبارہ ایوان میں پیش کرنے کی قیاس آرائیاں تیز ہیں۔ دونوں ایوان اگست-13 کو ملتوی ہوئے تھے مگر رسمی طور پر ایوان کی کاروائی کو غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی نہیں کیے گئے تھے، اور نومبر-21 تک مانسون سیشن التوا کے بعد بھی 100 دن کھلا رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کر چکا تھا، جو 2008 کے 87 دن کے سابقہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔

واضح رہےکہ ، مارچ-17 کو لوک سبھا نے ایک آئینی ترمیمی بل مسترد کر دیا تھا جس کا مقصد نئی مردم شماری کا انتظار کیے بغیر حدبندی کی اجازت دے کر خواتین کے لیے مختص نشستوں کے نفاذ کو تیز کرنا تھا۔ یہ ووٹنگ 04-16 سے 04-18 تک پارلیمان کے خصوصی تین روزہ اجلاس کے دوران ہوئی۔ 528 اراکین نے ووٹ دیا جن میں سے 298 نے بل کی حمایت اور 230 نے مخالفت کی، مگر دو تہائی اکثریت کے لیے درکار 352 ووٹ سے یہ بل 54 ووٹ کم رہ گیا۔ رائے شماری کے بعد کرن رجیجو نے اسپیکر اوم برلا سے استدعا کی کہ متعلقہ دو مسودات—ڈیلِمِٹیشن بل، 2026 اور یونین ٹیریٹریز لاز (ترمیمی) بل، 2026—کو فی الحال نہ لیا جائے۔

خواتین کی نمائندگی سے متعلق قانون 33 فیصد نشستیں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے مخصوص کرتا ہے، تاہم اس کا نفاذ حلقہ بندی کی تازہ مشق اور نئی مردم شماری کے بعد ممکن ہوگا۔