Wednesday, November 11, 2026 | 30 جمادى الأولى 1448
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • جہانگیرپوری دہلی میں رکشہ راں کی لاش نالے سے برآمد، قتل کا شبہ

جہانگیرپوری دہلی میں رکشہ راں کی لاش نالے سے برآمد، قتل کا شبہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: editor | Last Updated: 11 Nov 2026

جہانگیرپوری دہلی میں رکشہ  راں کی لاش نالے سے برآمد، قتل کا شبہ

نئی دہلی میں شمال مغربی ضلع کے جہانگیرپوری علاقے میں بدھ کی صبح ایک 62 سالہ رکشہ چلانے والے کی لاش نالے سے برآمد ہوئی، اور پولیس نے ابتدائی طور پر اسے قتل کا مشتبہ معاملہ قرار دیا ہے۔ متوفی کی شناخت جہانگیرپوری کے رہائشی گووردھن کے طور پر ہوئی۔ مقامی لوگوں نے صبح نالے میں لاش دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد مقامی تھانے کی ٹیم کے ساتھ کرائم اور فارنزک یونٹ موقع پر پہنچا اور شواہد جمع کیے۔ لاش کے قریب سے ایک ڈنڈا بھی ملا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسی سے واردات انجام دی گئی۔

ابتدائی معائنے میں جسم پر چوٹوں کے نشانات پائے گئے جن سے یہ امکان قوی ہوا کہ گووردھن کو تشد د کے بعد لاش نالے میں پھینکی گئی۔ اہلِ خانہ کے مطابق گووردھن صبح تقریباً 4.30 بجے روزانہ کی طرح کام پر نکلے تھے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ موت کی وجہ اور وقت کی حتمی تصدیق ہوسکے اور استعمال شدہ ہتھیار یا دیگر شواہد کی جانچ ہو۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور علاقہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج، کال ریکارڈ اور مشتبہ افراد کے ممکنہ روابط کھنگالے جا رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ سے بیان بھی لیے جا رہے ہیں۔