Saturday, November 21, 2026 | 10 جمادى الآخرة 1448
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • سمانتا روتھ پربھو اور دیو ندی مورو کے گھر ننھے مہمان کی آمد

سمانتا روتھ پربھو اور دیو ندی مورو کے گھر ننھے مہمان کی آمد

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: editor | Last Updated: 20 Nov 2026

 سمانتا روتھ پربھو اور دیو ندی مورو کے گھر ننھے مہمان کی آمد

جنوبی ہند کی معروف اداکارہ سمانتا روتھ پربھو کے مداحوں کے لیے ایک خوشی کی خبر سامنے آئی ہے۔ اداکارہ اور ان کے شوہر دیو ندی مورو کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سمانتا نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی فلمی حلقوں اور سوشل میڈیا پر جوڑے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سمانتا روتھ پربھو جنوبی ہند کی فلمی صنعت کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور تلگو و تمل سنیما کے علاوہ ہندی شائقین میں بھی ان کی خاص پہچان ہے۔ دوسری جانب دیو ندی مورو معروف فلم ساز ہیں اور راج اینڈ ڈی کے کی جوڑی کے ایک اہم رکن ہیں، جنہوں نے کئی مقبول ویب سیریز اور فلمیں بنائی ہیں۔