Friday, November 06, 2026 | 25 جمادى الأولى 1448
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • تیز رفتار ٹرک نے،7 افرادکو رونددیا۔مہلوکین میں 3بچے بھی شامل۔وزیراعظم،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

تیز رفتار ٹرک نے،7 افرادکو رونددیا۔مہلوکین میں 3بچے بھی شامل۔وزیراعظم،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 06 Nov 2026

تیز رفتار ٹرک نے،7 افرادکو رونددیا۔مہلوکین میں 3بچے بھی شامل۔وزیراعظم،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
جھارکھنڈ کےضلع   کھنٹی میں ایک "بے قابو تیز رفتار ٹرک" کم از کم سات افراد ا کو کچل دیا۔  مہلوکین میں تین بچے اور خواتین بھی شامل  ہیں ۔یہ واقعہ جمعرات کی رات کررا-تورپا مین روڈ پر پیش آیا، جو کررا پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ ایک اور حادثے کے بعد لوگ موقع پر جمع ہوگئے تھے جس میں اسکوٹی کو ٹرک نے کچل دیا تھا۔ اس حادثہ وزیراعظم مودی اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین  نے  اظہار تعزیت کیا ہے۔
 
پولیس نے بتایا کہ چھ افراد  موقع  پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ ایک نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔  مہلوکین  میں تین بچے، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔  مہلوکین  کی شناخت پاکو دیوی، کسیلا دیوی، منہو دیوی، گولو کمار، انجلی کماری، ٹوٹی کماری اور سوربھ نائک کے طور پر ہوئی ہے۔ایک خاتون، جس کی شناخت خوشبو کماری کے نام سے ہوئی، زخمی ہو گئی اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
 
نیوز ایجنسی نے کھنٹی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) رشبھ گرگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "کھنٹی ضلع کے کررا تھانہ علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ ایک تیز رفتار ٹرک نے اسکوٹی سوار کے حادثے کے بعد موقع پر جمع ہونے والے کئی لوگوں کو ٹکر مار دی۔"
 
عینی شاہدین نے بتایا کہ متوفی جمعرات کی رات تقریباً 9.30 بجے اسکوٹی سوار کی مدد کے لیے اس مقام پر جمع ہوئے تھے جو حادثے کا شکار ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکوٹی سوار کنٹرول کھو بیٹھا اور جون لدرو موڑ کے قریب جھاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے بعد مقامی لوگ اس کی مدد کے لیے پہنچے۔
 
جب وہ اس کی مدد کر رہے تھے تو تورپا کی طرف سے ایک تیز رفتار ٹرک جس کی نمبر پلیٹ JH 02 AJ 1377 تھی نے انہیں کچل دیا جس سے چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ سے مکمل افراتفری مچ گئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع دی۔ زخمیوں کو کھنٹی صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں سوربھ (12) کی موت ہوگئی، جس سے مرنے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔ 
 
 وزیراعظم مودی کا اظہار  رنج
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ کھنٹی میں ہوئے حادثے سے 'گہرے غمزدہ' ہیں، انہوں نے ان لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
 
سی ایم سوین نے کیا اظہار افسوس
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اس واقعہ پر اپنے غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ "میری دلی تعزیت ان تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اس المناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ مرنگ برو مرحوم کی روحوں کو ابدی سکون عطا کرے اور ان کے غمزدہ خاندانوں کو اس بے پناہ نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے،" انہوں نے X پر کہا۔