اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے سہارنپوراسمبلی حلقے سے اشو ملک کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری امیدواروں کی پہلی فہرست میں ان کا نام شامل کیے جانے کو سیاسی حلقوں میں ایک اہم حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اشو ملک کچھ عرصہ قبل اس وقت خبروں میں آئے تھے، جب سہارنپور میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ان کا کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود سے تنازعہ ہو گیا تھا۔
اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی اور معاملہ تصادم تک پہنچ گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی اختلافات بھی موضوعِ بحث بنے تھے۔ اب سماج وادی پارٹی کی جانب سے اشو ملک کو سہارنپور دیہات سے ٹکٹ دیے جانے کے بعد ایک بار پھر اس معاملے پر سیاسی بحث شروع ہو گئی ہے۔







