TGTET In-Service-2026 کے نتائج
22,477 میں سے 15,749 لوگوں نے کوالیفائی کیا
پیپر 1 میں 68.76 فیصد امیدوار کا میاب ہوئے
ریاضی اور سائنس میں پاس کی شرح 73.60 فیصد
67 فیصد نے سوشل اسٹڈیز میں کوالیفائی کیا
تلنگانہ ٹی ای ٹی -Inservice Teachers-2026 کے نتائج جو تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ، ایڈیڈ اور لوکل باڈی اسکولس میں کام کرنے والے ان سروس ٹیچرس کے لیے منعقد کیے گئے تھے۔ نتائج ہفتہ کو ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن اور ٹی جی ٹی ای ٹی چیئرپرسن نے جاری کئے۔
21 جولائی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی بی ٹی) 8 اور 9 ستمبر کو منعقد کیا گیا تھا۔ آن لائن ٹیسٹ تین مرحلوں میں منعقد کیے گئے تھے۔ کل 24,986 امیدواروں نے درخواست دی تھی جن میں سے 22,477 نے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں سے 15,749 نے کوالیفائی کیا۔ ریاست بھر میں پاس ہونے کا تناسب 70.07 فیصد رہا۔
پیپر-1 میں 4,942 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 3,398 (68.76فیصد) نے کوالیفائی کیا۔
پیپر-2 میں، 9,131 امیدواروں نے ریاضی اور سائنس کے حصے میں امتحان لکھا۔ ان میں سے 6,720 (73.60فیصد) پاس ہوئے۔
پیپر-2 سوشل اسٹڈیز میں8,404 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 5,631 (67فیصد) نے کوالیفائی کیا۔
امیدوار سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ سے اپنے نمبروں کے ساتھ نتائج ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ تعلیمی عہدیداروں نے بتایا کہ نشانات قریبی می سیوا مراکز سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
JNAFAU ماسٹرآف فائن آرٹس میں داخلے
فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والے اور اس میں ڈگری کورس کرنے کے خواہشمندوں کے لئے اہم خبر ہے۔ جواہر لعل نہرو آرکیٹیکچر اینڈ فائن آرٹس یونیورسٹی نے کچھ کورسز میں داخلوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
تفصیلات یہ ہیں۔
- ایم ایف اے (اپلائیڈ آرٹ اینڈ ویژول کمیونیکیشن) - 20
- ایم ایف اے (فوٹوگرافی اور میڈیا کمیونیکیشن) - 15
- ایم ایف اے (پینٹنگ) - 15
- ایم ایف اے (مجسمہ) - 6
قابلیت:متعلقہ شعبہ (اپلائیڈ آرٹ، فوٹوگرافی، پینٹنگ، مجسمہ سازی) میں چار سالہ بی ایف اے یا اس کے مساوی کورس مکمل کیا ہو۔ فوٹوگرافی میں تین سالہ BFA اور تین سال کا تجربہ رکھنے والے امیدوار درخواست دینے میں خوش آمدید ہیں۔
داخلہ:تحریری امتحان، پریکٹیکل/پورٹ فولیو، اور انٹرویو کے ذریعے دیا جاتا ہے۔
اہلیت:امیدوار تکمیل شدہ درخواست فارم، ضروری سرٹیفکیٹس کی فوٹو کاپیاں اور درخواست فیس ڈی ڈی یونیورسٹی کے دفتر میں جمع کرائیں۔
مجسمہ سازی کے کورس کے لیے درخواست دینے والے امیدوار درخواست کے ساتھ پاسپورٹ سائز کی دو تصاویر منسلک کریں۔ یہ JNAFAU کیمپس، مانصاب ٹینک میں جمع کرائے جائیں۔ داخلہ امتحان بھی اسی پتہ پر لیا جائے گا۔
آخری تاریخ: درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 اکتوبر ہے۔ 17اکتوبر تک درخواستیں2ہزار روپئے جرمانے کے ساتھ جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔






