Saturday, October 03, 2026 | 19 ربيع الآخر 1448
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • وقارآباد: اننت گری ہلز روڈ پر پرائیویٹ بس الٹنے سے چار ہلاک، متعدد زخمی

وقارآباد: اننت گری ہلز روڈ پر پرائیویٹ بس الٹنے سے چار ہلاک، متعدد زخمی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 03 Oct 2026

وقارآباد: اننت گری ہلز روڈ پر پرائیویٹ بس الٹنے سے چار ہلاک، متعدد زخمی
تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں ہفتہ کے روز ایک پرائیویٹ ٹریول بس کے الٹ جانے سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اس بس تقریباً 54 افراد کو سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو کے قریب کیسرام سے دھرور منڈل کے چنٹکونٹا گاؤں میں ایک آخری رسومات میں شرکت کے لیے لے جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔
 
گھاٹ روڈ پر حادثۃ 
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس اننت گری  ہلز  روڈ پر نیچے کی طرف سفر کر رہی تھی۔ڈرائیور نے مبینہ طور پر ٹرننگ (موٹ) پر بات چیت کرتے ہوئے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا، جس کے بعد بس سڑک سےنیچے اْتر  کر الٹ گئی۔مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر بس کے اندر پھنسے مسافروں کو نکالنے میں مدد کی۔ پولیس اور ایمرجنسی اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔
 
زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا
زخمی مسافروں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات میں شدید زخمیوں کی تعداد کئی بتائی گئی ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس مرنے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات اکٹھی کر رہی ہے اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 
کلکٹر، ایس پی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا
وقار آباد کے ضلع کلکٹر دیپک تیواری نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور بچاؤ اور راحتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ضلع ایس پی اسنیہا مہرا نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔حکام نے ریسکیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ تمام زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
 
سی ایم ریونت ریڈی نے غم کا اظہار کیا
تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اننت گری گھاٹ روڈ پر پیش آئے حادثہ پر صدمے اور غم کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے حادثے میں  اپنے جان گنوانے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے حکام کو زخمیوں کی حالت پر کڑی نظر رکھنے اور متاثرہ خاندانوں کو تمام ضروری امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔