Monday, October 19, 2026 | 07 جمادى الأولى 1448
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • بائیس شہری بلدیاتی اداروں میں نئے نامزدگی کے عمل کا مطالبہ: وائی ایس آر سی پی

بائیس شہری بلدیاتی اداروں میں نئے نامزدگی کے عمل کا مطالبہ: وائی ایس آر سی پی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 19 Oct 2026

 بائیس  شہری بلدیاتی اداروں میں نئے نامزدگی کے عمل کا مطالبہ: وائی ایس آر سی پی
 آندھراپردیش کی اپوزیشن جماعت وائی ​​ایس آر کانگریس پارٹی نے ریاستی الیکشن کمیشن سے 22 شہری بلدیاتی اداروں میں نئے نامزدگیوں یا انتخابات کو ملتوی کرنے کا حکم دینے پر زور دیا ہے۔ وائی ایس آر سی پی کے ایک وفد نے ریاستی الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔ انھوں نے الزام لگایاکہ  پارٹی امیدواروں کو مبینہ طور پر نامزدگی داخل کرنے سے روکا گیا تھا۔ وائی ​​ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) کے قائدین کے ایک وفد نے ریاستی الیکشن کمشنر انیل چندر پونیتھا سے ملاقات کی اور پرچہ نامزدگی پر حملوں، دھمکیوں اور تباہ کرنے کے ویڈیو ثبوت پیش کیے۔ 
 
 وائی ایس آر کانگریس  کے ایم ایل سی اور ریاستی جنرل سکریٹری لیلا اپی ریڈی، سابق ایم ایل اے ٹی جے آر سدھاکر بابو، نارائن مورتی اور دیگر قائدین کے ساتھ، ایک پین ڈرائیو اور تین نمائندگیوں میں ثبوت حوالے کیے۔ بعد ازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اپی ریڈی نے کہا کہ ٹی ڈی پی کارکنوں نے شکست کے خوف سے اپوزیشن کے کاغذات نامزدگی پھاڑ دیے جبکہ پولیس نے ان کا ساتھ دیا اور بعض جگہوں پر پولیس نے خود کاغذات چھین لیے۔
 
 وائی ایس آر سی پی کے امیدواروں نے 22 بلدیاتی اداروں کے 809 وارڈوں اور ڈویژنوں میں سے صرف 321 میں کاغذات نامزدگی داخل کیے، 488 بغیر نامزدگی کے رہ گئے۔ آٹھ میونسپل چیئرپرسن کے لیے نامزدگیوں کو بھی روک دیا گیا۔ میڈوکور کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے، جہاں ریاستی الیکشن کمیشن نے 19 کاغذات نامزدگی کے ضائع ہونے کے بعد انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا، اپی ریڈی نے مطالبہ کیا کہ یہی طریقہ 22 دیگر شہری بلدیاتی اداروں میں بھی لاگو کیا جائے۔ 
 
انہوں نے ممبران پارلیمنٹ متھن ریڈی، گرومورتی اور اویناش ریڈی پر حملوں کو کمیشن کی توجہ دلایا۔ ایس ای سی کو بتایا گیا کہ جانچ پڑتال کے دوران تشدد جاری رہا، کاغذات نامزدگی اتمکور اور کانیگیری میں مراکز کے اندر پھاڑ دیے گئے۔ وائی ​​ایس آر سی پی کے کارکنوں پر پروداتور اور کپم میں حملہ کیا گیا۔ کپم کے چیئرپرسن امیدوار وجے کمار کو اغوا کر لیا گیا، اور ان کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہو سکا۔ انہوں نے مغوی امیدواروں کی فوری بازیابی اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اپی ریڈی نے سی سی ٹی وی کیمروں، پولس تحفظ اور شفاف انتخابات سے متعلق ہائی کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بار بار کی درخواستوں کے باوجود کئی مراکز میں نگرانی اور ویب کاسٹنگ کے انتظامات غیر حاضر رہے۔ 
 
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریکارڈنگ کو محفوظ کیا جائے، تشدد کے ذمہ دار ٹی ڈی پی قائدین کے خلاف مقدمہ چلایا جائے، اور ملوث عہدیداروں کو انتخابی فرائض سے ہٹایا جائے۔ انہوں نے ایس ای سی پر زور دیا کہ وہ تروپتی کے میئر کے امیدوار واسو یادو کے بی سی سرٹیفکیٹس کی جانچ کرے اور سیاسی دباؤ کے بغیر، قواعد کے تحت سختی سے ان کی نامزدگی کا فیصلہ کرے۔ کسی بھی بلا مقابلہ اعلان سے پہلے متاثرہ امیدواروں کو ایک نیا موقع ملنا چاہیے۔ 
 
دریں اثنا، وائی ایس آر سی پی نے بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزدگیوں کی جانچ کے دوران ریاست گیر حملوں، اغوا اور کاغذات نامزدگی کو تباہ کرنے کی مذمت کی ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا کہ کپم میں چیئرپرسن کے امیدوار وجے کمار کو اغوا کر لیا گیا، ایم ایل سی بھرتھ کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا، اور امیدوار جیا شنکر اور جیانت کو سر میں شدید چوٹیں لگنے سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
 
تادی پتری میں کوٹلہ شفیع کے گھر اور فرنیچر کو نقصان پہنچا، امیدوار محمد جعفر کو اغوا کر لیا گیا، ڈرا دھمکا کر پانچ وارڈز میں کاغذات نامزدگی سے روک دیا گیا۔ پروڈاتور میں پورڈی نرسمہا ریڈی کے کاغذات چھین کر پھاڑ دیے گئے۔ پولس نے امیدواروں کو روکا اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جس سے راج شیکھر کی آنکھ کو شدید چوٹ آئی۔ بدویل میں بھی پولیس نے جانچ میں رکاوٹ ڈالی۔ چتور میں ٹی ڈی پی کارکنوں نے وائی ایس آر سی پی کے دفتر پر پتھراؤ کیا۔