Thursday, October 3, 2024 | 1446 ربيع الأول 30
National

اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو تسلیم کرنے کامعا ملہ ۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو جاری کی نوٹس۔

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو تسلیم کرنے کی درخواست پر جواب طلب کیاہے۔ سپریم کورٹ نے ایک ٹرانسفر پٹیشن پر بھی نوٹس جاری کیاہے جس میں دہلی ہائی کورٹ میں زیر التوا اسی طرح کی ایک عرضی کو سپریم کورٹ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ سماعت کے دوران سینئر وکیل آنند گروور نے اس معاملے میں سماعت کی براہ راست نشریات کا مطالبہ کیا۔ سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے کہاکہ جب سماعت ہوگی ہم اس پر غور کریں گے