Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Education

گجرات کے تمام سرکاری اور نجی اسکول لمبی چھٹیوں کے بعد آج سے دوبارہ کھل چکے ہیں

گجرات: 13 جون (منصف ٹی وی) گجرات کے تمام سرکاری اور نجی اسکول آج سے دوبارہ کھل چکے ہیں، 35 دن کی طویل موسم گرما کے وقفے کے بعد پرائمری اور ہائیر سیکنڈری کے طلباء نئے تعلیمی سال 2024-25 کا آغاز کریں گے۔ وزیر پرفل پنشیریا کے مطابق آج گجرات میں پرائمری اور ہائر سیکنڈری، پرائیویٹ اور گورنمنٹ اسکول دوبارہ کھلنے جا رہے ہیں۔ رواں سال ہندوستان کی شمالی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہروں کی وجہ سے گجرات میں موسم گرما کی تعطیلات 12 جون 2024 تک بڑھا دی گئی تھیں، گجرات میں اسکولس 9 مئی سے 12 جون 2024 تک بند تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ تقریباً دو لاکھ طلباء پرائیویٹ سے سرکاری اسکولوں میں منتقل ہو چکے ہیں، وزیر پنشیریا نے کہا کہ یہ اہم تبدیلی کئی عوامل کی وجہ سے ہوئی ہے، بشمول سمارٹ کلاس رومز کا تعارف، بہتر انفراسٹرکچر، اور سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی سرشار کوششیں وغیرہ۔