دہلی: 19 جون (منصف ٹی وی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی حراست آج بروز بدھ ختم ہو رہی ہے۔ آج انہیں راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں انکی ضمانتی درخواست پر سنوائی ہوگی، قیاس لگایا جا رہا ہے کہ عدالت آج دوبارہ کجریوال کی حراست کو مزید توسیع کرسکتی ہے، یاد رہے کہ 5 جون کو عدالت نے 19 جون تک کیجریوال کی حراست میں توسیع کر دی تھی، واضح رہے کہ اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے کے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں رکھا گیا تھا لیکن انہیں لوک سبھا انتخابات کے دوران کچھ دنوں کے لئے انتخابی مہم چلانے لیے عبوری ضمانت دی گئی تھی۔