• News
  • »
  • قومی
  • »
  • مغربی بنگال سے کل 91 لاکھ ووٹر ہٹائے گئے، انتخابی کمیشن کی ضلع وار فہرست جاری

مغربی بنگال سے کل 91 لاکھ ووٹر ہٹائے گئے، انتخابی کمیشن کی ضلع وار فہرست جاری

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 07, 2026 IST

مغربی بنگال سے کل 91 لاکھ ووٹر ہٹائے گئے، انتخابی کمیشن کی ضلع وار فہرست جاری
مغربی بنگال میں انتخابی فہرستوں کے خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے بعدتقریباً 91 لاکھ ووٹروں کے نام لسٹ سے خارج کر دیے گئے ہیں۔ انتخابی کمیشن نے پہلی بار نام ہٹانے کی ضلع وار فہرست بھی جاری کر دی ہے۔بنگال میں ایس آئی آر کو تین مراحل میں مکمل کیا گیا، جس میں ابتدائی مسودہ فہرست تیار کرنا اور پھر حتمی فہرست شائع کی گئی تھی۔ تاہم، عدالتی افسران کی مداخلت اور تفصیلی تفتیش کے ساتھ یہ عمل تین مراحل میں مکمل ہوا۔
 
کتنے ووٹر ہٹائے گئے؟
 
 دسمبر 2025 میں انتخابی کمیشن نے ابتدائی مسودہ فہرست جاری کی تھی، جس میں 58.2 لاکھ ووٹروں کے نام کاٹ دیے گئے تھے۔اس کے بعد دعووں اور اعتراضات کا سلسلہ شروع ہوا۔ ان کے حل کے بعد جاری کی گئی حتمی فہرست میں مزید 5.46 لاکھ نام ہٹائے گئے۔پھر سپریم کورٹ کی مداخلت پر عدالتی افسران نے تفتیش کے بعد 27 لاکھ سے زائد نام ہٹا دیے۔اس طرح کل ہٹائے گئے ووٹروں کی تعداد تقریباً 91 لاکھ ہو گئی ہے۔
 
 مرشدآباد میں سب سے زیادہ ووٹر ہٹائے گئے:
 
بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے مطابق، عدالتی تفتیش کے دوران سب سے زیادہ 4.55 لاکھ ووٹر مرشدآباد سے ہٹائے گئے، جو اقلیتوں کی آبادی والا ضلع ہے۔اس کے بعد:شمالی 24 پرگنہ میں 3.25 لاکھ  ۔اقلیتوں کی آبادی والے ضلع مالدہ میں 2.39 لاکھ  نام ہٹائے گئے۔  
 
بغیر ثبوت والے یا 'قابلِ خارج' پائے جانے والے ووٹروں کے نام ہٹائے گئے ہیں۔ ان ووٹروں کو 19 اپیلٹ ٹریبونلز میں سے کسی ایک میں اپیل کر کے نام بحال کرانے کا موقع دیا جائے گا۔
 
 ایس آئی آرسے پہلے ووٹروں کی تعداد:
 
پچھلے سال نومبر میں ایس آئی آر شروع ہونے سے پہلے، ریاست میں کل ووٹروں کی تعداد 7 کروڑ 66 لاکھ 37 ہزار 529 تھی۔  تین مراحل میں کل 90 لاکھ 83 ہزار 345 ووٹروں کے نام ہٹائے گئے ہیں۔ ابھی بھی 22,163 مقدمات میں عدالتی افسران کے ڈیجیٹل دستخط کی کارروائی باقی ہے، جس کے مکمل ہونے پر یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
 
 الیکشن کی تفصیلات:مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 23 اور  29 اپریل کو ہوں گے۔پہلے مرحلے میں 152 سیٹیں  ،اور دوسرے مرحلے میں 142 سیٹیں  پر ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ نتائج 4 مئی کو آئیں گے۔