Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Crime

بہار کے سیوان اور چھپرا میں زہریلی شراب پینے سے 20 سے زائد لوگوں کی موت

بہار کے سیوان اور چھپرا میں زہریلی شراب پینے سے  20 سے زائد لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ 
جبکہ تقریباً 20 سے 25 لوگ اب بھی زیر علاج ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا علاج سیوان کے صدر اسپتال میں کیا جا رہا ہے اور کچھ لوگ چھپرا میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ کچھ کو پٹنہ ریفر کیا گیا ہے۔
متاثرین کے اہل خانہ کے مطابق سب نے دو روز قبل شراب نوشی کی تھی جس کے بعد ان کی حالت بہت خراب ہوگئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق ان میں سے دو افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ 
تا ہم زہریلی شراب سے لوگوں کی موت پر آر جے ڈی لیڈر مرتیونجے تیواری نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوۓ کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک بات ہے کہ ریاست میں شراب پر پابندی ہونے کے باوجود زہریلی شراب پی کر لوگ موت کے گھات اتر رہے ہیں۔ 
جبکہ شراب پر پابندی نافذ ہے لیکن شراب کے قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ این ڈی اے حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ جب  قانون نافذ ہے تو ایسی زہریلی شراب کیسے دستیاب ہو رہے ہیں؟
تا ہم اس معاملہ میں سیوان اور چھپرا کے پولیس نے ایف ائی آر درج کر لی ہے ساتھ ہی کیس کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جس کی تحقیقات جاری ہیں۔