Thursday, November 7, 2024 | 1446 جمادى الأولى 05
Crime

لارنس کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف ممبئی پولیس کی کاروائی شروع

امریکی حکام نے ممبئی پولیس کو لارنس کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کی ان کے ملک میں موجودگی کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے اس کی حوالگی کی کارروائی شروع کردی ہے ۔
حال ہی میں این سی پی (اجیت پوار) کے لیڈر اور سابق ایم ایل اے بابا صدیقی کے قتل میں بھی انمول کا نام سامنے آیا تھا، جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انمول نے لیڈر پر گولی چلانے والے ملزم سے بات کی تھی۔ گزشتہ ہفتے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے انمول پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ 
ایجنسی نے کہا کہ اس کے خلاف 18 مقدمات درج ہیں، جن میں ایک کیس بھی شامل ہے جس میں اس نے مبینہ طور پر اس ملزم کو اسلحہ اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جس نے 2022 میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا قتل کیا تھا۔
اسکے علاوہ وکاس یادو، جسے امریکہ نے خالصتانی حامی پنوں کے قتل کی سازش میں اہم ملزم نامزد کیا ہے، کو دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے 18 دسمبر 2023 کو جبری وصولی کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ یہ گرفتاری دہلی کے روہنی کے ایک شخص سے جبرا اور اغوا کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس میں لارنس کا نام بھی آیا۔ ایسے میں وکاس اور لارنس کا تعلق بھی سامنے آرہا ہے۔