Friday, February 21, 2025 | 22, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • قرآن کو نمونہ عمل بنایا تو دین و دنیا میں سرخرو ہو جائیں گے :پرانی دہلی کی نواب مسجد میں ایک روح پرور تقریب کا انعقاد

قرآن کو نمونہ عمل بنایا تو دین و دنیا میں سرخرو ہو جائیں گے :پرانی دہلی کی نواب مسجد میں ایک روح پرور تقریب کا انعقاد

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 18, 2025 IST     

image
پرانی دہلی کی نواب مسجد گلی قاسم جان میں ایک روح پرور تقریب کے دوران ناظم محکمہ شرعیہ چاندنی قاضی شریعت و سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند مولانا ضیاء اللہ قاسمی کی دعوت پر دستار بندی کا اجلاس منعقدہوا ، جس میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی اور  جامع مسجد امروہہ کے شیخ الحدیث اور دینی تعلیمی بورڈ کے معاون ناظم عمومی مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری  کا خصوصی خطاب ہوا، اس موقع پرمولانا ضیا ءاللہ قاسمی کے صاحبزادے حافظ فیض اللہ کی حفظ قرآن کی تکمیل پر دستار بندی بھی ہوئی، اجلاس میں دہلی کے معزز علمائے کرام اور ایک ہزار سے  مساجد کے ائمہ نے  شرکت کی ۔ دہلی کی تاریخ میں یہ پہلا اجلاس تھا جہاں  مجمع کی اکثریت  تھی۔
 
اپنے خصوصی خطاب میں ناظم عمومی جمعیۃ علما ء ہند مولانا محمد  حکیم الدین قاسمی نے قرآن کریم کے جمع و تدوین کی مکمل تاریخ بیان کرتے ہوئے اس کی صحیح تعلیمات کو نئی نسلوں تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جمعیۃ  علماء ہند کے مرکزی دینی تعلیمی بورڈ سے استفادہ کرنے کی تاکید کی۔ مولانا مفتی محمد عفان منصور پوری نے قرآن کریم کی عظمت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں کو اس کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے امت کی قرآن سے دوری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رمضان المبارک کی مناسبت سے قرآن سے مضبوط تعلق قائم کرنے کی اپیل کی۔ مفتی عفان منصور پوری نے صاحب دستار حافظ فیض اللہ کے دادا مولانا عبدالاحد قاسمی مرحوم کے خاندان مدنی سے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے خاندان کی علمی و دینی خدمات کو سراہا۔   مدرسہ حسین بخش کے شیخ الحدیث مولانا اشرف حسین نے حفاظِ کرام کی فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ قرآن اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ مولانا نحیب اللہ قاسمی ناظم جمعیۃ علماء ہند، نائب امیر شریعت صوبہ دہلی و شیخ الحدیث مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ مفتی ذکاوت حسین قاسمی  ، مدرسہ بیت العلوم کے بانی و مہتمم قاری عبدالغفار اور قاضی شریعت مفتی ثنار الحسینی نے اس موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
 
 بلی ماران کے ایم ایل اے اورحکومت دہلی وزیر عمران حسین اور سابق وزیر ہارون یوسف نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری کا بلیماران میں والہانہ استقبال کیا ۔ان کے علاوہ مولانا  محمد جاویدقاسمی نائب صدر دینی تعلیمی بورڈ صوبہ دہلی، قاری عبدالسمیع جنرل  سکریٹری صوبہ دہلی ، مولانا قاسم نوری صدر جمعیۃ علماء نئی دہلی ، مولانا قاری عارف قاسمی ، ڈاکٹر ابوصالح  ریٹائرڈ لیکچرار، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، پرانی دہلی کی معروف شخصیت جناب وسیم صدیقی مالک مصعب انٹرپرائز  وایڈیٹر الامان  اور مولانا شاہد دارالعلوم دیوبند اور قاری ولی اللہ   ، مولانا کلیم الدین قاسمی دفتر جمعیۃ علماء ہند، مفتی عبدالقدیر اور قاری نوشاد عادل ، مولانا عرفان قاسمی ، مفتی کلیم الدین قاسمی امام وخطیب کریم مسجد جامع مسجد، مولانا مفتی طیب قاسمی ، قاری احرار جوہر، مولانا شعیب قاسمی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند  وغیرہ نے حافظ فیض اللہ کو دعائیں دیں ۔ حافظ فیض اللہ کے استاذ مولانا احرار صاحب، مولانا عثمان مام و خطیب، دری والی مسجدبھی مجلس کی زینت تھے ۔اس موقع پر مولانا عثمان صاحب (امام و خطیب، دری والی مسجد) نے تلاوتِ قرآن کریم کی جبکہ نعت خوانی کا شرف قاری عبدالباسط صاحب اور مولانا امتیاز صاحب کو حاصل ہوا۔
 
مولانا ضیا ءاللہ قاسمی نے  تقریب کے اختتام پر مسجد انتظامیہ اور کمیٹی کے اراکین، جن میں بھائی گلزار، حاجی سلیم (صدر)، بھائی عبید الرحمن (خزانچی) اور بھائی عدنان شامل تھے، کا خصوصی شکریہ ادا کیا  جنہوں نے اس روح پرور محفل کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔ نواب مسجد کے امام وخطیب مولانا اسعد صاحب سمیت دہلی کے ائمہ کرام کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ۔انھوں نے تمام ائمہ کرام کو خصوصی تحفے اور ہدیے بھی پیش کیے ۔اجلاس میں نظامت کے فرائض مولانا ارشد ندوی اور مولانا یاسین جہازی نے انجام دیے ۔پروگرام کے انتظام وانصرام میں حافظ ا فضل ذبیح الجمعیۃ بک ڈپو اور ڈاکٹر ابو مسعود  کا خصوصی کردار رہا ۔