تلنگانہ میں جوبلی ہلز اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بدھ کے روز لنکلا دیپک ریڈی کواپنا امیدوار نامزد کیا۔پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے دیپک ریڈی کے نام کو پارٹی کی ریاستی یونٹ کی طرف سے تجویز کردہ تین ناموں کی فہرست میں سے ایک ہیں ریاستی الیکشن کمیٹی نے مبینہ طور پرنے دیپک ریڈی، جٹورو کیرتی ریڈی اور ویراپنی پدما کے نام پارٹی کی مرکزی قیادت کو بھیجے ہیں۔
جوبلی ہلز سے دیپک ریڈی بی جےپی امیدوار
دیپک ریڈی اپنے مسلسل دوسرے انتخابات میں جوبلی ہلز سے بی جے پی امیدوار کے طور پر مقابلہ کریں گے۔ وہ 2023 کے انتخابات میں تیسرے نمبر پر رہے تھے۔بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کے مگنتی گوپی ناتھ نے سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کانگریس کے امیدوار محمد اظہر الدین کو 16,337 ووٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار یہ سیٹ جیت لی۔ اور بی جےپی امیدوار دیپک ریڈی تیسرے مقام پر تھے۔ سال 2023 کےکثیر الجہتی مقابلے میں گوپی ناتھ نے 80,549 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ اظہر الدین نے 64,212 ووٹ حاصل کیے تھے۔ دیپک ریڈی 25,866 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے۔
تین رْخی مقابلہ
اس سال جون میں گوپی ناتھ کے انتقال کے بعد ضمنی انتخاب کی ضرورت پڑ گئی۔ بی آرایس نے گوپی ناتھ کی بیوی مگنتی سنیتا کو میدان میں اتارا ہے۔ حکمراں کانگریس پارٹی نے نوین یادو کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ اور بی جے پی نے دیپک ریڈی کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ ایسا لگ رہا ہےکہ اس حلقہ پر اب تین رْخی مقابلہ ہوگا۔
11 نومبر کو پولنگ
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کا باضابطہ نوٹیفکیشن 13 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر کو ہوگی، اور 24 اکتوبر تک امیدواروں کو واپس لینے کی اجازت ہوگی۔جبکہ پولنگ 11 نومبر کو ہوگی۔
6 نومبرتک ایگزٹ پولز پر امتناع
حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آفیسر ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔ کرنن نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایگزٹ پولز کے انعقاد، اشاعت اور تشہیر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔پابندی کی مدت 6 نومبر کی صبح 7 بجے سے 11 نومبر کی شام 6:30 بجے تک ہوگی۔ اس دوران کسی کو بھی ایگزٹ پول کے نتائج یا پیشین گوئیاں کرنے، ، بشمول ٹی وی، ریڈیو، اخبارات، ویب سائٹس، یوٹیوب، واٹس ایپ، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، یا کسی دوسرے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرشائع کرنے یا شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔