Sunday, January 25, 2026 | 06, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اسکاٹ لینڈ کی انٹری

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اسکاٹ لینڈ کی انٹری

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Scotland Set to Replace Bangladesh in ICC Men’s T20 World Cup 2026 | Last Updated: Jan 24, 2026 IST

  آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اسکاٹ لینڈ کی انٹری
اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش کی جگہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے، جو کہ 7 فروری سے  بھارت  اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ذرائع  کےمطابق  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے انڈیا  کا سفر نہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم رہنے کے بعد آئی سی سی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ گورننگ باڈی سے باضابطہ تصدیق  ہو گئی ہے۔
 
'چونکہ آئی سی سی نے اس ہفتے کے شروع میں اپنا بیان جاری کیا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ہندوستان کا سفر نہ کرنے پر اٹل دکھائی دے رہا ہے، اس لیے اسکاٹ لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی جگہ لینے کے لیے تیار ہے۔ بہت جلد ایک باضابطہ تصدیق متوقع ہے، "آئی سی سی  نے اپنا نیا شیڈول اسکاٹ لینڈ کو شامل کرتے ہوئےجاری کیا ہے۔
 
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بی سی سی آئی نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ہدایت دی کہ وہ جاری سیاسی کشیدگی کے پیش نظر آئی پی ایل 2026 کے لیے فاسٹ بولر مصطفیٰ الرحمٰن کو ریلیز کریں۔ اس کےبعد دونوں ممالک کےدرمیان کشیدگی بڑھ گئی۔
 
 
بنگلہ دیش نے سیکوریٹی کا حوالےدے کر بھارت میں میچ نہیں کھیلنے کی آئی سی سی  سے مانگ کی۔ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ  بورڈ  کے مانگ کو مسترد کر دیا۔  طویل  مذاکرات کےباوجود بی سی بی اپنے بات پر اٹل رہا۔پھر بھی آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو بھی 24 گھنٹوں کی مہلت دی ہے تاکہ وہ ٹورنامنٹ میں طے شدہ منصوبے کے مطابق شرکت کے حوالے سے اپنا حتمی فیصلہ آگاہ کرے۔اور بنگلہ دیش  نے بھارت میں نہیں کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عالمی ٹورنمنٹ سے دستبرداری اخیتار کی۔
 
اسکاٹ لینڈ اس وقت وہ سب سے اعلیٰ درجہ بندی کی حامل ٹیم ہے جو عالمی ایونٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی، اور بنگلہ دیش کے بھارت کا سفر نہ کرنے کے موقف پر قائم رہنے کے بعد، آئی سی سی کی جانب سے اسے بنگلہ دیش کے متبادل کے طور پر پہلا آپشن قرار دیا گیا ہے، حالانکہ اس معاملے پر آئی سی سی میں ہونے والی ووٹنگ میں 14 کے مقابلے میں 2 ووٹ بنگلہ دیش کے خلاف پڑے تھے۔
 
اسکاٹ لینڈ کو اب ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں گروپ سی میں شامل کیا جائے گا۔ وہ 7 فروری کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا، 9 فروری کو اٹلی سے مقابلہ ہوگا جبکہ 14 فروری کو انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔ اسکاٹ لینڈ اپنا آخری گروپ اسٹیج میچ 17 فروری کو ممبئی میں نیپال کے خلاف کھیلے گا۔