Sunday, January 25, 2026 | 06, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد نامپلی آتشزدگی واقعہ:5 افراد کی موت کی تصدیق

حیدرآباد نامپلی آتشزدگی واقعہ:5 افراد کی موت کی تصدیق

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 25, 2026 IST

حیدرآباد نامپلی آتشزدگی واقعہ:5  افراد کی موت  کی تصدیق
حیدرآباد کے نامپلی علاقہ میں ایک فرنیچر گودام میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعہ میں عمارت کے اندر پھنسے 6 افراد میں سے 5 کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔جن میں ایک خاتون اور دو بچے  کی لاش بھی شامل ہے۔
 
ہفتہ کی دوپہر پیش آئے آتشزدگی کے  اس واقعے میں قریب 11:30 بجے تک  دو افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ۔ جبکہ مزید ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔مگر  اب مزید 3 کی  بھی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔جبکہ ایک کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
 
بتا دیں کہ  مسلسل قریب 24 گھنٹوں سے جاری ریسکیو آپریشن کے بعد اتوار  25 جنوری کو 5  نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں اور انہیں عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق عمارت کے اندر دو کمسن بچوں سمیت 6 افراد کے  پھنسے ہونے کی اطلاع تھی ،جن میں 5 کی موت ہو چکی ہے  ،جبکہ تاحال ایک  کی حالت کی  اب تک کوئی واضح تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
 
اگرچہ آگ کی شدت میں کمی آ چکی تھی ،لیکن عمارت کے اندر شدید دھواں اور چھت سے ملبہ گرنے کے باعث  ریسکیو میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 
24 جنوری ہفتہ دوپہر کو آگ لگنے کے بعد پولیس، فائر بریگیڈ، این ڈی آر ایف کے اہلکاروں اور حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی (ہائیڈرا) سمیت متعدد ایجنسیوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا۔ جس میں 6 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع تھی،جن میں پانچ افراد اکھیل (7)، پرنیت (11)، حبیب (35)، امتیاز (32) اور بے بی (43) کی موت  کی تصدیق  ہو گئی ہے۔
 
معلومات کے مطابق عمارت کی واچ مین بے بی اور اس کے دو بچوں کو بچانے کی کوشش میں امتیاز اور حبیب آگ میں پھنس گئے ۔اور خود قربان ہو گئے۔
 
 تاہم  تمام نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آگ کی لپیٹ میں آنے والے ایک اور شخص کی تلاش جاری ہے۔