Sunday, January 25, 2026 | 06, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • چیف الیکشن کمشنر کا اعلان :باقی ریاستوں میں جلد شروع ہوگا ایس آئی آر

چیف الیکشن کمشنر کا اعلان :باقی ریاستوں میں جلد شروع ہوگا ایس آئی آر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 25, 2026 IST

چیف الیکشن کمشنر  کا اعلان :باقی ریاستوں میں جلد شروع ہوگا ایس آئی آر
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ایس آئی آر کے حوالہ سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ،باقی ریاستوں میں رائے دہندگان کی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی جلد ہی شروع کی جائے گی، کیونکہ انہوں نے خالص انتخابی فہرستوں کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا۔الیکشن کمیشن کے یوم تاسیس کے موقع پر جسے قومی رائے دہندگان کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے  گیانیشور کمار نے کہا کہ نظر ثانی کی مشق فی الحال 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آسانی سے چلائی جا رہی ہے۔
 
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خالص انتخابی فہرستیں جمہوریت کی بنیاد ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ  اس مقصد کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کا آغاز کیاگیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ  ہر اہل ووٹر کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہو اور ہر نااہل نام کو ہٹا دیا جائے۔ کمار نے کہا کہ بہار میں یہ مشق کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے اور آسام میں الگ سے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی جاری ہے۔
 
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے ہفتے کی شام اپنی ویب سائٹ پر منطقی تضادات کی فہرست میں شامل لوگوں کے نام اپ لوٹ کردیئے ہیں۔ اب ضلعی انتخابی افسران اس فہرست کو ڈاؤن لوڈ کریں گے اور اسے پنچایت عمارتوں اور بلاک دفاتر میں عدالت کی ہدایت کے مطابق ڈسپلے کریں گے۔19 جنوری کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ منطقی تضادات کی فہرست میں شامل لوگوں کے نام ہفتہ تک پورے مغربی بنگال میں گرام پنچایت عمارتوں، تعلقہ بلاک آفسوں اور وارڈ دفاتر میں ظاہر کریں۔
 
عدالت نے نوٹ کیا کہ ریاست میں 12.5 ملین ووٹرز منطقی تضادات کی فہرست میں شامل ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ فہرست ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔ بچوں کیلئے منطقی تضادات میں 2002 کی ووٹر لسٹ کے ساتھ والدین کے ناموں میں عدم مماثلت اور ووٹر اور ان کے والدین کے درمیان عمر کا فرق 15 سال سے کم یا 50 سال سے زیادہ ہے۔