• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • دہلی کے نریلا میں 10 سالہ بچے کا قتل، والد پر قتل کا الزام، پولیس تفتیش میں مصروف

دہلی کے نریلا میں 10 سالہ بچے کا قتل، والد پر قتل کا الزام، پولیس تفتیش میں مصروف

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 30, 2025 IST     

image
قومی راجدھانی دہلی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں سے 10 سالہ معصوم بچے کی لاش مشکوک حالت میں ملی۔ بچے کی گردن پر گہری چوٹ کے نشانات ہیں۔ پولیس کے مطابق بچے کی والدہ 'کومل 'نے پولیس کو بتایا کہ اس کا اپنے شوہر نریندر کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ اپنے شوہر سے الگ رہ رہی ہے۔ اس کا چھوٹا بیٹا، جس کی عمر 10 سال ہے، منگل کو اسکول گیا، لیکن دیر شام تک گھر واپس نہیں آیا۔ بعد میں اس کے شوہر نریندر نے 'کومل 'کو فون کیا اور بتایا کہ اس نے اس کے بیٹے کو قتل کر دیا ہے۔ پولس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے اور کئی زاویوں سے اس کی جانچ کر رہی ہے۔
 
باپ پر بیٹے کے قتل کا الزام:
 
دراصل پورا معاملہ شمالی دہلی کے نریلا علاقے کا ہے۔ پولیس کے مطابق یہاں ایک باپ نے مبینہ طور پر اپنے ہی 10 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔ نریلا پولیس اسٹیشن میں ایک بچے کی لاش کی برآمدگی کی اطلاع دی گئی جس کی گردن پر چوٹ کے نشانات تھے۔ پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی کے باعث 10 سالہ بچے کومل کی والدہ اپنے بچوں کے ساتھ شوہر سے الگ رہ رہی تھی۔ وہ دونوں بچوں کے ساتھ اوم وہار کالونی میں رہتی تھی۔ پولیس کی تفتیش میں لڑکے کی گردن پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔
 
ملزم مفرور:
 
نریلا پولیس نے انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 103(1) کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم اس وقت مفرور ہے اور اسے جلد سے جلد پکڑنے کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فی الحال پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ اس نوعیت کا یہ واحد یا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ایسے کئی واقعات پہلے بھی دیکھے جا چکے ہیں۔