ممبئی سے ایک چونکا دینے والاواقعہ سامنے آیا ہے۔یہاں جمعرات کو دن دہاڑے 15 سے 20 بچوں کو اغواءکر لیا گیا ۔ملزم جس کی شناخت روہت آریہ کے نام سے ہوئی ہے، نے اس سنسنی خیز واردات کو آر اے اسٹوڈیو میں انجام دیا۔ پولیس نے بچوں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ ملزم اسٹوڈیومیں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتا ہے۔ ملزم نے ایک ویڈیو جاری کر کے بچوں کو اغواء کی تصدیق کی ۔ واقعہ سے پورے ممبئی میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔
کیا ہے معاملہ؟
پولیس کے مطابق، RA اسٹوڈیو میں پچھلے 3 سے 4 دن سے بچوں کے آڈیشن چل رہے تھے۔ جمعرات کو تقریباً 100 بچے آڈیشن کے لیے پہنچے تھے۔ دوپہر کے بعد اس نے تقریباً 80 بچوں کو باہر بھیج دیا، جبکہ دیگر بچوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا ۔ بچوں کی تعداد 15 سے 20 بتائی جا رہی ہے۔ بچے اسٹوڈیوکی کھڑکی سے باہر جھانکتے دیکھے گئے ۔
ملزم نے ویڈیو شیئر کر کے بتائی وجہ:
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں انہو ں نے بچوں کو اغواء کی بات تسلیم کی ہے۔ ویڈیو میں اس نے کہا، میں روہت آريہ ہوں۔ خودکشی کرنے کی جگہ میں نے ایک پلان بنایا اور کچھ بچوں کو یہاں اغواء کیا۔ میرے زیادہ مطالبات نہیں ہیں، کچھ سادہ اور اخلاقی مطالبات ہیں۔ میرے کچھ سوالات ہیں۔ مجھے کچھ لوگوں سے بات کرنی ہے، سوالات سوالات کرنا چاہتا ہوں، اگر وہ میرے جوابات کے بارے میں جوابی سوالات رکھتے ہیں تو میں ان سے وہ سوالات پوچھوں گا۔مجھے جواب چاہیے، مجھے کچھ اور نہیں چاہیے۔ میں دہشت گرد نہیں ہوں اور نہ ہی میں پیسے کا مطالبہ کر رہا ہوں۔
تاہم پولیس نے تمام بچوں کو محفوظ طور پر بچا لیا ہے اور ملزم روہت کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ ممبئی کے پاوی علاقے میں پیش آیا جہاں بچوں کو آڈیشن کے بہانے بلایا گیا تھا۔ پولیس نے مذاکرات کے بعد اسٹوڈیو میں گھس کر بچاؤ آپریشن کامیاب بنایا۔ ملزم کو نفسیاتی طور پر غیر مستحکم بتایا جا رہا ہے۔ تمام بچے محفوظ ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔