قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (National Council for Promotion of Urdu Language)کے صدر دفتر میں فاصلاتی تعلیم سے متعلق جمعرات کو کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ۔جس میں یک سالہ اردو ڈپلومہ،ایک سالہ عربی سرٹیفیکیٹ، دو سالہ عربی ڈپلومہ اور یک سالہ فارسی سرٹیفیکیٹ کورسز کے لیے نئے سنٹرز کھولنے کے حوالے سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غوروخوض کیا گیا۔
اس میٹنگ کی صدارت ڈاکٹر روپ کرشن بھٹ (سابق پروفیسر سی آئی آئی ایل) نے کی۔ اس موقعے پر قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال، پروفیسر جسیم احمد (اعزازی ڈائریکٹر اے پی ڈی یو ایم ٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ)، پروفیسر عارفہ بشریٰ (آن لائن ، سابق پروفیسر کشمیر یونیورسٹی، کشمیر )، پروفیسر محمد فاروق انصاری (صدر شعبہ اردو، این سی ای آر ٹی)، پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی (صدر شعبہ فارسی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد)، پروفیسر محمد احسن (ریجنل ڈائریکٹر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، بھوپال)، ڈاکٹر سید مشیر عالم ( سابق سکریٹری اڈیشا اردو اکیڈمی) ، مولانا مطیع الرحمن بن عبدالمتین( آن لائن ، چئیرمین توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ ،کشن گنج، بہار) ، جناب محمد شہزاد (چیف سب ایڈیٹر ہندوستان سماچار ملٹی لینگول نیوز ایجنسی) ، ڈاکٹر کلیم اللہ (ریسرچ آفیسر، ڈسٹنس ایجوکیشن) ،جاوید اقبال (ٹیکنیکل اسسٹنٹ) ، ڈاکٹر شاداب شمیم (پروجیکٹ اسسٹنٹ) وغیرہ موجود رہے۔
نیشنل کونسل فار پرموشن آف اردو لینگویج (NCPUL) ایک خود مختار ادارہ ہے جو وزارت برائے فروغ انسانی وسائل (HRD)، محکمہ ثانوی اور اعلیٰ تعلیم، حکومت ہند کے تحت ہے۔ اردو زبان کی ترویج، ترقی اور ترویج کے لیے قائم کی گئی کونسل نے یکم اپریل 1996 کو دہلی میں اپنا کام شروع کیا۔ ، اردو کے فروغ کے لیے قومی شماریاتی ادارے کے طور پر، اردو کے فروغ کے لیے مرکزی رابطہ کاری اور نگرانی کرنے والی اتھارٹی ہے۔
فاصلاتی سیکشن کے ذریعے چلائے جانے والے کورسز/ اسکیمیں
اردو زبان میں ڈپلومہ
فنکشنل عربی میں ڈپلومہ
عربی زبان میں سند
سند فارسی زبان میں
ٹی وی کے لیے اردو پروگرام کی تیاری اور نشریات
اردو ورکنگ جرنلسٹس کی صلاحیت سازی پرمختصر مدتی کورس، شامل ہیں۔