کینیڈا کے بلے باز یوراج سمرا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچری بنا ڈالی۔ 19 سالہ بلے باز نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 65 گیندوں پر 110 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔ کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ اس میچ میں یوراج سمرا نے صرف 58 گیندوں پر سنچری بنائی۔ وہ ICC T20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز بن گئے۔ نیوزی لینڈ نے کینڈا کو 8وکٹوں سے شکست دے کر سْپر 8 میں داخل ہو گئی ہے۔
کم عمرمیں سنچری کا ورلڈ ریکارڈ
گزشتہ سال ورلڈ کپ سے قبل منعقدہ ایک ٹورنامنٹ میں یوراج سمرا نے بہاماس کے خلاف صرف 15 گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی۔ تاہم آج سمرا کی نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیم کے خلاف سنچری نے ان کی صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے سخت گیند بازی کرنے والے کیوی گیند بازوں کو بے رحمی سے پیٹ دیا۔ سمرا نے سب سے پہلے 36 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ سمرا کا نام سابق بھارتی بلے باز یوراج سنگھ سے متاثر ہوکر رکھا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا ریکارڈ اس سے قبل پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے 22 سال کی عمر میں سنچری بنائی تھی۔
سْپر8 میں پہنچی نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے منگل کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 8 وکٹوں سے شاندار جیت کے ساتھ اپنا مقام حاصل کیا۔ گلین فلپس اور راچن رویندرا نے کیویز کی آرام دہ جیت میں اپنا کردار ادا کیا۔چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کینیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر یوراج سمرا (65 گیندوں پر 110) نے ٹیم کو بڑا اسکور فراہم کیا۔ کپتان دلپریت باجوہ (36) کے اچھے تعاون سے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
174 رنز کا دیا گیا ہدف
اس کے بعد 174 رنز کا ہدف لے کر میدان میں اترنے والی نیوزی لینڈ کو شروع میں ہی جھٹکا لگا۔ وہ صرف 30 رنز پر ٹم سیفرٹ (6) اور فن ایلن (21) کی وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں پڑ گئے۔ اس مرحلے پر گلین فلپس (36 گیندوں پر 76 ناٹ آؤٹ) اور راچن رویندرا (39 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 59) کریز پر آئے اور کینیڈین گیند بازوں پر حملہ آور ہوئے۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 146 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح کے دہانے پر پہنچا دیا۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے ہدف 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
افغانستان،یواےای اور کینڈا کا سفرختم
اس فتح کے ساتھ ہی کیویز ٹیم نے گروپ ڈی سے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقہ اس گروپ سے پہلے ہی سپر ایٹ میں داخل ہو چکا ہے۔ افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کےلئے اب کوئی موقع نہیں رہا۔ یہ ٹیمیں ورلد کپ سے باہر ہو گئیں ہیں اگر بقیہ میچ کھیل لیں تب بھی نہیں اس ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کا موقع نہیں ہے۔
ٹورنامنٹ میں اب تک میزبان ٹیموں ٹیم انڈیا، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ نے بھی سپر-8 میں جگہ حاصل کی ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، گروپ بی میں آسٹریلیا۔ ان دونوں ٹیموں کے سپر 8 میں جگہ بنانے کے امکانات دیگر ٹیموں کی کارکردگی پر منحصر ہیں۔