ملک کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی اور صدر مجلس علماء دکن کو موصول ہونے والی مستند اور معتبر شہادتوں کی روشنی میں یہ اعلان کیا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن کی شرعی جانچ اور تصدیق کے بعد رمضان المبارک کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔
با برکت مہینہ کی آمد
رمضان المبارک وہ بابرکت اور مقدس مہینہ ہے۔ رمضان کو مہینوں کا بادشاہ قرار دیا گیا ہے۔ اور یہ اللہ کا مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں امتِ محمدیہ ﷺ کے لیے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ذریعہ بنایا ہے۔ یہی وہ عظیم مہینہ ہے جس میں قرآنِ مجید نازل ہوا، جو انسانیت کے لیے ہدایت اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
نیکیوں میں اضافہ، شیاطین قید
اس ماہِ مقدس میں نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے، عبادات میں دل لگتا ہے، مساجد آباد ہو جاتی ہیں اور دل ذکرِ الٰہی سے روشن ہو جاتے ہیں۔ اللہ نے سرکش شیاطین کو قید کر دیتا ہے۔یہ مہینہ صبر، تقویٰ، ایثار اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔ روزہ صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں بلکہ نفس کی اصلاح، خواہشات پر قابو اور اچھے اخلاق اپنانے کی عملی تربیت ہے۔
مساجد میں رونقیں
ملک بھر میں مسلمانانِ ہند اس مقدس مہینے کا استقبال عبادت، دعا، ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن کے ذریعے کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی مساجد میں رمضان کی رونقیں نظر آر ہی ہیں۔ نماز راویح کا اہتمام کیا جارہا ہے۔رمضان کے روزے ہر عاقل، بالغ، اور مقیم مسلمان پر فرض ہیں۔ روزہ فجر سے پہلے سے لیکر غروب آفتاب تک اللہ کے لئے کچھ بھی نہ کھانے اور پینے کا نام ہے۔ 2 ہجری میں فرض ہوئے۔ روزے کا مقصد تقویٰ، روحانی پاکی، اور پچھلے گناہوں کا کفارہ حاصل کرنا ہے۔ بیمار، مسافر اور حائضہ خواتین کے لیے قضا کی اجازت ہے۔
رمضان کے روزوں کا حکم اور تفصیلات:
فرضیت: ماہِ رمضان کے روزے رکھنا اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے اور ہر مسلمان پر فرضِ عین ہیں۔
ثبوت: قرآن کریم میں ارشاد ہے: "پس تم میں سے جو کوئی اس مہینے کو دیکھے وہ اس کے روزے رکھے" (البقرہ: 185)۔
وقت: روزے کا وقت صبح صادق (سحری) سے لے کر غروب آفتاب (افطاری) تک ہے۔
شرائط: روزہ رکھنے کے لیے عاقل (سمجھدار) اور بالغ ہونا ضروری ہے۔
رخصت: شدید بیماری یا سفر کی صورت میں روزے چھوڑنے کی اجازت ہے، لیکن بعد میں ان کی قضا (بدلہ) رکھنا ضروری ہے۔
فضیلت: ایمان اور ثواب کی نیت سے روزہ رکھنے والوں کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔
رمضان کی مبارکباد،اور رمضان کے خصوصی پروگرام
اس مبارک اور مقدس مہینے کی آمد پر منصف ٹی ویhttps://www.youtube.com/@Munsif-TV-LIVEکے ناظرین اورمنصف ٹی وی ڈاٹ کم https://munsiftv.com/کے قارئین اور عالمِ اسلام، ملک کے تمام اہلِ ایمان کو رمضان المبارک کی دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔ منصف ٹی وی کی جانب سے رمضان میں خصوصی پروگرام، رونق رمضان ، سحری ٹائمز، افطار ٹائمز، فیضان رمضان، رمضان اورخواتین، فرمائش نعت اور دیگر کئی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔