• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • حیدرآباد: بولیرو پک اپ گاڑی بس اسٹاپ سے ٹکرا گئی۔ 2 خواتین ہلاک

حیدرآباد: بولیرو پک اپ گاڑی بس اسٹاپ سے ٹکرا گئی۔ 2 خواتین ہلاک

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 09, 2026 IST

حیدرآباد: بولیرو پک اپ گاڑی بس اسٹاپ سے ٹکرا گئی۔ 2 خواتین ہلاک
 حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شمس آباد کے قریب بدھ کے روزستامرائی میں ایک مرچ لے جانے والی بولیرو پک اپ گاڑی بے قابو ہوکر بس اسٹاپ میں گھس جانے سےدو خواتین کی موت ہوگئی۔
 
ابتدائی معلومات کے مطابق خواتین بس کا انتظار کر رہی تھیں کہ بولیرو کا ڈرائیور مبینہ طور پر آگے بڑھنے والی گاڑی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھا۔ گاڑی پھسل کر بس اسٹاپ سے ٹکرا گئی، خواتین نیچے پھنس گئیں۔دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ حادثے کے باعث علاقے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آر جی آئی اے) پولیس اسٹیشن کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
 
سبزیوں سے لدی گاڑی نے حیدرآباد-بنگلورو قومی شاہراہ پر تلنگانہ کے ضلع  رنگا ریڈیکے شمس آباد منڈل میں ستامرائی کے مقام پر سڑک کے کنارے بس کا انتظار کر رہے لوگوں کو ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ یہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (RTC) کے بس اسٹاپ پر انتظار کرنے والوں سے ٹکرا ئی ، جس سے  تین خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔
 
راجیو گاندھی  انٹر نیشنل  ایئرپورٹ  (آر جی آئی اے) پولیس اسٹیشن  سے وابستہ  پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال (او جی ایچ) کے مردہ خانہ میں منتقل کیا۔مرنے والوں کی شناخت سوما اور سورنا کے طور پر ہوئی ہے، دونوںستامرائی کے رہنے وا لی  ہیں۔پولیس نے بتایا کہ سبزیوں سے لدی گاڑی حیدرآباد کی طرف جارہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کے باعث مصروف شاہراہ پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
 
سڑک حادثات کی روک تھام میں حکام کی ناکامی پرمقامی لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زیبرا کراسنگ اور اسپیڈ بریکرز کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔مقامی باشندوں نے حکام سے بس اسٹاپ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
 
ادھر آندھرا پردیش میں جمعرات کو ایک ٹرک میں آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ اچوتپورم-مارتورو ہائی وے پر صبح سویرے پیش آیا،۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور بال بال بچ گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں آگ مشتبہ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔الرٹ ڈرائیور نے دھواں دیکھا، ٹرک روکا اور چھلانگ لگا دی۔ آگ کے شعلے تیزی سے بھڑک اٹھے اور پوری گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔
 
آگ بجھانے والے عملے نے فائر انجن کے ساتھ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔حادثے کے باعث ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس نے بعد میں گاڑیوں کی نقل و حرکت بحال کرنے کے لیے ملبہ ہٹا دیا۔