Saturday, January 31, 2026 | 12, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ملک بھر میں77 ویں یوم جمہوریہ جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں77 ویں یوم جمہوریہ جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 26, 2026 IST

ملک بھر میں77 ویں یوم جمہوریہ  جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج  ہندوستان  کے77ویں  یومِ جمہوریہ تقریبات کی قیادت کر رہی ہیں۔یہ شاندار  تقریب کرتویہ پتھ نئی دہلی میں منعقد ہور ہی ہے ۔جہاں ملک کی فوجی طاقت، ثقافتی وراثت اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔یومِ جمہوریہ کی اس پریڈ میں تینوں افواج کے دستے، جدید دفاعی ساز و سامان، اور مختلف ریاستوں کی جھانکیاں شامل ہوں گی، جو ہندوستان   کی کثرت میں وحدت کی خوبصورت تصویر پیش کریں گی۔
 
 دہلی میں یومِ جمہوریہ 2026 کی تقریبات کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جن پتھ اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی  سخت کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق حساس مقامات پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ جبکہ نیم فوجی دستوں کی گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جن پتھ آنے جانے والے راستوں پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔
 
 اسکے علاوہ یوم جمہوریہ کے پیش  نظرتریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔شہر بھر میں پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیاں چیکنگ مہم چلا رہی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اہم شاہراہوں ۔بازاروں۔ بس اسٹینڈز اور عوامی مقامات پر ناکوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔جبکہ مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔
 
ملک بھر میں آج یومِ جمہوریہ جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم مودی نے قوم کو یوم   جمہوریہ کی مبارکباد دی ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم  مودی نے کہا یومِ جمہوریہ کی دلی مبارکباد۔ یہ موقع ایک ترقی یافتہ بھارت یعنی وِکست بھارت کی تعمیر کے ہمارے اجتماعی عزم میں نئی توانائی اور نیا جوش بھر دے۔
 
 مرکزی وزیر  دا خلہ امیت  شا ہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دی ۔  ا میت شاہ نے کہا کہ اس موقع پر میں تمام آزادی پسندوں اور آئین کے بانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔جنہوں نے ایک مضبوط جمہوریت کی بنیاد رکھی۔ آئیے  وزیر اعظم مودی جی کی قیادت میں آئینی اقدار کو مزید مضبوط کرتے ہوئےترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا عہد کریں۔