تمل ناڈو کی سیاست میں کچھ دنوں سے جاری تجسس ختم ہو گیا ہے۔ اداکار سے سیاست دان بنے ت تملگا ویٹری کزگم (TVK) کے رہنما وجے وزیراعلی کے طور پر حلف لینے کے لیے تیار ہیں۔ وہ کل صبح 11 بجے چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔
گورنر نے دی وجے کو حکومت سازی کی دعوت
جمعہ کی شام وجے لوک بھون گئے اور گورنر راجندر آر لیکر سے ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر کو حکومت بنانے کے لیے 118 ایم ایل ایز کی حمایت پر مشتمل لیٹر حوالے کیا ۔ اورس اتھ ہی متعلقہ جماعتوں کی جانب سے حمایتی خطوط گورنر کو پیش کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی گورنر نے وجے کو حکومت بنانے کی دعوت دینے پر رضامندی ظاہر کی۔
وجے نے اقتدار کا جادوئی نمبر حاصل کرلیا
اس کے ساتھ ہی تمل ناڈو میں حکومت تشکیل دینے کے معاملہ پر غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا ۔ جمعہ کو اہم سیاسی پیشرفت، میں اداکار وجے کی قیادت میں تملگا ویٹری کزگم (TVK) نے تامل ناڈو میں حکومت بنانے کے لیے درکار جادوئی نمبر 118 حاصل کر لیے ہیں۔ وجے کو حکومت تشکیل دینے کےلئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) (سی پی ایم)، اور ودوتھلائی چروتھائیگل کچی (وی سی کے) نے حمایت دینے پر اتفاق کیا ہے، پارٹی کو اکثریت ثابت کرنے کےلئے درکار 118 سیٹوں کے جادوئی اعداد و شمار حاصل کیا ہے۔
سی پی آئی نے غیر مشروط تائید کا کیا اعلان
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے جمعہ کو اداکار-سیاستدان سی جوزف وجے کی قیادت والی تملگا ویٹری کزگم (TVK) کو باضابطہ طور پر غیر مشروط حمایت فراہم کی۔اسمبلی میں سی پی آئی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر ٹی رامچندرن کی طرف سے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کو بھیجے گئے ایک خط کے ذریعے حمایت کی اطلاع دی گئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سی پی آئی کی ریاستی قیادت کی ہدایات کے تحت اور حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عوام کی طرف سے دیے گئے مینڈیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔
کانگریس، لفٹ اور دیگر نے تائید
واضح رہےکہ TVK حال ہی میں منعقد ہوئے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں 108 سیٹیں جیت کر واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ تاہم، چونکہ وجے نے دو حلقوں سے کامیابی حاصل کی ہے، اس لیے پارٹی کی عددی طاقت 107 ایم ایل اے ہے۔ کانگریس پارٹی (5 ایم ایل اے) نے پہلے ہی ٹی وی کے، کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کی تائید کے بعد، TVK کی عدد ی طاقت بڑھ کر 112 تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو VCK (2 ایم ایل اے)، سی پی آئی (2) اور سی پی ایم (2) کی اضافی حمایت ملنے کےبعد اب جملہ ایم ایل ایز کی تعداد 118 تک پہنچ چکی ہے جو سادہ اکثریت کو ثابت کر سکتی ہے۔
گورنر سے وجے کی تیسری ملاقات
وجے جمعہ شام تمل ناڈو کے گورنر سے ملاقات کی۔ اور ایم ایل اے کی جانب سے حمایت کے خطوط جمع کرائے، جس میں باضابطہ طور پر حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا جائے گا۔ سی پی آئی، سی پی ایم، اور وی سی کے کی جانب سے ان کی حمایت کی تصدیق کرنے والے سرکاری بیانات بھی جاری کئے گئےہیں۔
وجے نے گورنر سے تین بار ملاقات کی ۔یہ اتحاد تمل ناڈو کی سیاست میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں ایک مشہور فلمی ستارہ سے سیاست دان سیکولر اور بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی جماعتوں کی مدد سے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔