فلمی دنیا سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آ رہی ہے۔ بالی ووڈ اور ٹی وی کے مشہور اداکار ستیش شاہ اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں۔انہوں نےآج 25 اکتوبر کو دوپہر 2:30 بجے آخری سانس لی۔بتایا جا رہا ہے کہ ستیش طویل عرصے سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھے۔ان کے انتقال سے ان کے مداحوں میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دوست اشوک پنڈت نے بتایا ستیش کی موت کیسے ہوئی؟
اس خبر کی تصدیق ان کے دوست اشوک پنڈت نے سوشل میڈیا پر کی۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ گردے پھیل ہونے کی وجہ سے انکی موت ہو گئی ہے۔پوسٹ میں انہوں نے کہاکڈنی فیلیئرکی وجہ سے گھر میں اچانک طبیعت خراب ہوئی،جسکے بعد انہیں دادڑ کے ہندوجا ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں انکا انتقال ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہے اس دکھ کے اظہار کا۔
وہیں جانی لیور نے لکھا، یہ انتہائی دکھ کی خبر ہے کہ ایک عظیم فنکار اور 40 سال کے عزیز دوست سے محروم ہونے کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔یہ یقین کرنا مشکل ہے۔ میں نے ابھی دو دن پہلے ان سے بات کی تھی۔ ستیش بھائی، آپ کو یاد کیا جائے گا۔ فلم اور ٹی وی کی دنیا میں آپ کی شراکت کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
ستیش نے کس فلم سے ڈیبیو کیا تھا؟
ستیش شاہ نے پہلے تھیٹر میں اداکاری کا ہنر دکھایا تھا اور پھر ’’عجیب داستاں‘‘ (1978) سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ستیش شاہ کی مشہور فلموں کی بات کریں تو اس لسٹ میں ’مجھ سے شادی کرو گی،کل ہو نہ ہو، کبھی ہاں کبھی نہ، ہم ساتھ ساتھ ہیں، مجھ سے دوستی کرو گے، عشق-وِشک، ہم آپ کے ہیں کون، ہیرو نمبر1، ’امرت‘، ’نرسمہا‘، ’پرانا مندر‘، ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’رَمَیہ وستاویہ‘ کا نام شامل ہے۔
ٹی وی میں بھی کمایا نام:
ستیش شاہ کا کیریئر صرف بالی ووڈ ہی نہیں بلکہ ٹی ویسیریلز پر بھی بہت کامیاب رہا ۔ انہوں نے کئی سپر ہٹ سیریلز میں کام کیا ۔ جن میں ’’سارابھائی vs سارابھائی‘‘ جیسے شو کا نام شامل ہے۔ اداکار کے انتقال سے صرف ان کی فیملی ہی نہیں بلکہ فینز کا دل بھی ٹوٹ گیا ہے۔ پورا بالی ووڈ اس وقت غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔