Saturday, April 05, 2025 | 07, 1446 شوال
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے مرزا ریاض الحسن کو ایم ایل سی الیکشن کے لیے کیا منتخب

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے مرزا ریاض الحسن کو ایم ایل سی الیکشن کے لیے کیا منتخب

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 04, 2025 IST     

image
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) نے حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مرزا ریاض الحسن کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ریاض الحسن اس سے قبل 2009 میں نور خان بازار اور 2016 میں دبیر پورہ سے کارپوریٹر کے طور پر منتخب ہوچکے ہیں ۔ 2019 میں، انہیں ایم ایل اے کوٹہ کے تحت ایم ایل سی کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے 2023 تک خدمات انجام دیں۔ اب مجلس نے انہیں ایک بار پھر حیدرآباد کے مقامی ایم ایل سی  انتخابات میں اپنا امید وار منتخب کیا ہے۔
 

حیدرآباد ایم ایل سی الیکشن کے لیے نامزدگی :

حیدرآباد لوکل باڈیز ایم ایل سی سیٹ کے لیے ہونے والے انتخابات میں دونوں بڑی سیاسی جماعتیں سرگرم ہے۔ بی جے پی کے امیدوار این گوتم راؤ اور اے آئی ایم آئی ایم کے مرزا ریاض الحسن آفندی نے انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر ديے   ہیں،  مزید برآں، دو آزاد امیدواروں نے بھی نامزدگی داخل کی ہیں، جس سے اب یہ  چار امیدواروں کے درمیان کا مقابلہ  ہو چکا ہے.
 

ایم ایل سی الیکشن کی تاریخ اور ووٹنگ کا عمل:

حیدرآباد کے بلدیاتی ایم ایل سی انتخابات 23 اپریل 2025 کو ہونا ہے۔وہیں  ووٹوں کی گنتی کا عمل 25 اپریل کو مقرر  کیا گیا ہے۔ یہاں بی جے پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے ، ایک طرف  اے آئی ایم آئی ایم کو مضبوط حمایت حاصل ہے، وہیں بی جے پی کی شمولیت نے ایک دلچسپ موڑ پیدا کر دیا ہے۔انتخابات قریب آنے کے ساتھ، اب سب کی نظریں انتخابی مہم اور ووٹنگ کے عمل پر ہیں۔ اس الیکشن کے نتائج حیدرآباد کے بلدیاتی اداروں کے سیاسی منظر نامے پربھی  اہم اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔