• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • یمن میں حوثی باغیوں پر امریکی فضائی حملے،صدرٹرمپ نے جاری کیا حملہ کا ویڈیو

یمن میں حوثی باغیوں پر امریکی فضائی حملے،صدرٹرمپ نے جاری کیا حملہ کا ویڈیو

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 05, 2025 IST     

image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک چونکا دینے والی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مبینہ طور پر یمن میں حوثی باغیوں پر امریکی فضائی حملوں کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو نہ صرف سیاسی نقطہ نظر سے بلکہ عالمی حکمت عملی کے نقطہ نظر سے بھی اہم ہوگیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک ہدف پر حملہ کیا جاتا ہے اور لمحوں میں پورا علاقہ گرد و غبار اور دھوئیں کے بادل میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں افراد گول شکل میں کھڑے نظر آتے ہیں جب اچانک زور دار دھماکہ ہوتا ہے۔
 
 

دھماکہ کے بعد کیا ہوا!

 اس دھماکہ کے بعد ایک چمکیلی چمک ہوتی ہے اور پھر دھول اور دھوئیں کے بادل پورے علاقے کو ڈھانپ لیتے ہیں۔ تاہم بعد میں کیمرہ زوم آؤٹ ہو جاتا ہے اور موقع پر کئی گاڑیاں کھڑی نظر آتی ہیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ حملہ منصوبہ بند بنیادوں پر کیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے اس ویڈیو کے ساتھ جو پیغام لکھا ہے وہ واضح طور پر امریکی پالیسی اور حوثیوں کے خلاف اس کے سخت موقف کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ لوگ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ یہ حوثی اب حملہ نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے کہاکہ وہ ہمارے جہازوں کو دوبارہ کبھی نہیں ڈبو سکیں گے۔
 

حماس کے تین جنگجو شہید:

اسرائیلی فوج نے ایک ہی دن میں حماس کے مزید دو جنگجوؤں کو شہید کر دیا ہے۔ جسے محمد حسن اور محمد عواد کے نام سے جانا جاتا تھا- یہ وہ  شخص تھے جنہوں نے فلسطینی مجاہدین تحریک سے وابستہ ہو کر  فلسطینیوں کی حفظ و بقا کے لیے اپنی جان قربان کر دی اور شہیدوں میں اپنا نام درج کرا لیا ۔آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد غزہ میں حماس کی طاقت کو تباہ کرنا ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان دو ماہ کی جنگ بندی 18 مارچ کو ختم ہو گئی، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر فضائی اور زمینی حملے شروع کر دیے ہیں۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ آپریشن اب ایک "نئے مرحلے" میں داخل ہو گیا ہے جہاں مزید حملے کیے جائیں گے۔