بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ایک بار پھر سوشل میڈیاکی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کا ایک خاص سیشن رکھا، جہاں ایک صارف کے پوچھے گئے سوال پر ان کا جواب اب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
"AskAmy" سیشن اور شادی کا سوال
امیشا پٹیل نے ایکس پر"AskAmy" ایک سیشن منعقد کیا تھا۔ اس دوران ان کے مداحوں نے ان سے کئی طرح کے سوالات کیے، جن کا اداکارہ نے کھل کر جواب دیا۔ اسی سیشن کے دوران ایک صارف نے ان سے پوچھا:آپ شادی کب کر رہی ہیں؟ عام طور پر ستارے ایسے ذاتی سوالات کو نظر انداز کر دیتے ہیں، لیکن امیشا نے اس کا بہت ہی مزاحیہ اور بے باک انداز میں جواب دیا۔
شادی کے سوال پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے امیشا نے لکھا: امیشا کا کرارا جواب"میں سنگل رہ کر بہت خوش ہوں۔ میرے پاس 100 کے قریب ایسے قریبی رشتہ دار اور دوست ہیں جو مجھ سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ میں کسی ایک شخص کے آنے کی وجہ سے اپنی اس خوبصورت زندگی کو بدلنے کا خطرہ نہیں اٹھا سکتی۔ امیشا کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر لوگوں کا دل جیت لیا۔ ان کے مداحوں نے اس فیصلے کی بھرپور حمایت کی اور ان کے خود اعتماد انداز کی تعریف کی: ایک صارف نے لکھا: "اس زبردست جواب کا بہت شکریہ امی، ایک اور صارف کا کہنا تھا: یہ واقعی بہت عمدہ بات ہے۔ شادی کے بعد انسان کو کئی سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں، جس سے اپنے خوابوں کو پورا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
جب ٹرول کو بھی دیا پیار بھرا جواب
اسی سیشن کے دوران ایک صارف نے پریتی زنٹا کا موازنہ فلم 'گدر 2' میں امیشا کے مشہور کردار 'سکینہ' سے کرنے کی کوشش کی۔ صارف نے لکھا کہ پریتی زنٹا اپنی نئی فلم میں سکینہ کے لک "Look" کو کاپی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن کوئی بھی امیشا اور سنی دیول جیسا جادو دوبارہ نہیں چلا سکتا۔امیشا نے اس کا منفی جواب دینے کے بجائے بڑی خوبصورتی سے کہا: وہ بھی بہت خوبصورت ہیں بھائی، سکینہ کی طرف سے ان کے لیے ڈھیروں نیک خواہشات۔
امیشا پٹیل کا حالیہ کام
اگر امیشا کے فلمی کیریئر کی بات کریں تو وہ آخری بار 2024کی فلم 'توبہ تیرا جلوہ' میں نظر آئی تھی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ جتن کھرانہ اور احسان خان نے بھی کام کیا تھا۔ امیشا پٹیل کو بالی ووڈ کی تاریخ کی چند بڑی اور یادگار فلموں کے لیے جانا جاتا ہے، جن میں 'کہو نا پیار ہے، ہمراز، گدر: ایک پریم کتھا، اور حال ہی میں بلاک بسٹر ثابت ہونے والی 'گدر 2' شامل ہیں۔