Friday, June 12, 2026 | 25 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں پرامت شاہ کا جائزہ اجلاس

سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں پرامت شاہ کا جائزہ اجلاس

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 12, 2026 IST

سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں پرامت شاہ کا جائزہ اجلاس
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کوشری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت۔ٹریفک انتظامات، ہنگامی خدمات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع  کے مطابق وزیر دا خلہ امیت شاہ نےیاترا کے انتظامات کے  ضمن میں عہدیداروں کو ضروری ہدایت دی۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا۔ اوردیگرعہدیداروں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ امرناتھ یاترا تین جولائی سے شروع ہونے والی ہے۔ 

نون ون بیس کیمپ  میں موک ڈرل 

 سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر اننت ناگ پولیس کی جانب سے پہلگام۔ کے نون ون بیس کیمپ میں آج ایک جامع فرضی مشق (موک ڈرل ) کا انعقاد کیا۔اس مشق میں، اسپیشل آپریشنز گروپ ( ایس او جی )، ٹریفک پولیس،سی آر پی ایف، ٹورسٹ پولیس، محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔اس فرضی مشق کا بنیادی مقصد یاترا کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مختلف اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لینا، باہمی تال میل کو مزید مضبوط بنانا اور فوری امدادی کارروائیوں کے نظام کو جانچنا تھا۔ 

ویسٹ ٹو ونڈر' پارک کے کام میں تیزی

جموں میں سالانہ امرناتھ یاترا سے قبل سیاحتی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے، بابا امرناتھ بیس کیمپ کے قریب 'ویسٹ ٹو ونڈر' پارک کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ جموں اسمارٹ سٹی مشن کے تحت تقریباً 11 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ منفرد پارک 90 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے اور یاترا کے آغاز سے پہلے تیار ہو جائے گا۔ اس پارک میں ملک بھر کے ماہر فنکاروں کی جانب سے اسکریپ اور فضلے سے تیار کردہ 14 قومی اور بین الاقوامی مقامات کے خوبصورت شاہکار نمائش کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔ پائیداری، آرٹ اور سیاحت کا یہ حسین امتزاج ناصرف یاتریوں کے لیے ایک اہم کشش بنے گا بلکہ ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرے گا۔

  منجا کوٹ علاقے میں بڑا لینڈ سلائیڈنگ

راجوری ضلع کے منجا کوٹ علاقے میں جاری سڑک تعمیراتی منصوبے کے دوران ایک بڑا لینڈ سلائیڈنگ واقعہ پیش آیا ہے۔ بارڈر روڈز آرگنائزیشن، یعنی بی آر او، کی جانب سے موجودہ شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور نئی سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے، جس کے تحت کوٹلی گاؤں میں بھی ایک نئی سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق تعمیراتی مقام پر اچانک بڑے پیمانے پر زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں زمین کا ایک بڑا حصہ دھنس گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔