• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • سماج کو نشہ کی لعنت سے پاک کرنا حکومت کی اولین ترجیح

سماج کو نشہ کی لعنت سے پاک کرنا حکومت کی اولین ترجیح

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 26, 2026 IST

سماج کو نشہ کی لعنت سے پاک  کرنا حکومت کی اولین ترجیح
مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ  نے کہا کہ حکومت (Drugs)منشیات کے خلاف اپنی کاروائی مزید تیز کرے گی۔ اورمنشیات کے نیٹ ورکس کو ختم کرنا اور نشے سے متاثرہ افراد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
 
منشیات کے استعمال اورغیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر امیت شاہ  نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے  منشیات کے خلاف مؤثر مہم چلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت  ڈرگس  کے بڑے اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف سخت کاروائی کر رہی ہے، جبکہ دوسری طرف نشے کے شکار افراد کے علاج اور بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
 
امیت شاہ نےکہاکہ، "میں ڈرگس کے خلاف کام کرنے والے تمام افسران، سکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کی خدمات کو سراہتا ہوں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے  منشیات کے عالمی خطرے کے خلاف مضبوط کاروائی کی ہے۔ حکومت نےڈرگس کے اسمگلنگ نیٹ ورکس پر سخت ضرب لگائی ہے اور متاثرہ افراد کے علاج اور بحالی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے ہیں۔"
 
انہوں نے مزید کہا، " ہم سب مل کر اپنی نوجوان نسل کو(Drugs) منشیات سے محفوظ رکھنے کے عزم کو مزید مضبوط کریں اور #NashaMuktBharat مہم کو کامیاب بنائیں۔"
 
امیت شاہ آج  (NCORD) کے دسویں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جہاں Vision Document on Narcotics Control (2026–2029) جاری کیا جائے گا۔یہ اجلاس Narcotics Control Bureau (NCB) کے زیرِ اہتمام منعقد ہوگا، جس میں 44 مرکزی وزارتوں، مختلف ریاستی حکومتوں اور (Drugs) منشیات کے خلاف کاروائی کرنے والے اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
 
وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ Vision Document مختلف سرکاری محکموں اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ اس میں آئندہ تین سالوں کے دوران (Drugs) منشیات کی مانگ کم کرنے، ان کی غیر قانونی سپلائی روکنے اور (Drugs) منشیات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے واضح منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔
 
اس منصوبے میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کاروائی، منشیات کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ پر قابو پانے، رات میں ہونے والی غیر قانونی تجارت روکنے، نوجوانوں کو نشہ  کی لت سے بچانے اور علاج و بحالی کی سہولیات میں مزید بہتری لانے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ تین سالوں   میں ڈرگس  کی اسمگلنگ اور استعمال کو روکنے کے لیے پالیسی سازی، قانون کے بہتر نفاذ اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔
 
اسی مہم کے تحت ملک بھر میں مختلف ایجنسیاں قانونی طریقۂ کار کے مطابق تقریباً 6,000 کروڑ روپے مالیت کی 2,09,500 کلوگرام (Drugs) منشیات بھی تلف کریں گی۔
 
واضح رہے کہ 26 جون کو ہر سال منشیات کے استعمال اورغیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد عوام میں (Drugs)منشیات کے نقصانات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ان کی غیر قانونی تجارت کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔