Friday, January 30, 2026 | 11, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بیرسٹراویسی نے یوم جمہوریہ کےموقع پرکیا ایسا کام، دیکھنے والے ہوئے حیران

بیرسٹراویسی نے یوم جمہوریہ کےموقع پرکیا ایسا کام، دیکھنے والے ہوئے حیران

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jan 26, 2026 IST

 بیرسٹراویسی نے یوم جمہوریہ کےموقع پرکیا ایسا کام، دیکھنے والے ہوئے حیران
 کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم )کے سپریمو بیرسٹراسد الدین اویسی نے پیر کو 77 ویں یوم جمہوریہ پر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرایا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی  بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بھی تاریخی چارمینار کے قریب مدینہ سرکل پر قومی پرچم لہرایا۔ 

جامعۃ المومنات کے پروگرام میں شریک 

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ  اسد اویسی نے یوم جمہوریہ کی تقریب میں بھی شرکت کی جو لڑکیوں کے لیے ایک اسلامی مدرسہ  جامعۃ المومنات میں منعقد ہوئی۔رکن پارلیمنٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے زیر اہتمام یوم جمہوریہ کے پروگراموں میں بھی شرکت کی۔

اویسی کا موٹر سائیکل پر دورہ 

اویسی کو یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے شہر کے گرد گھومتے ہوئے چھوٹے قومی پرچموں سے مزین موٹر سائیکل پر سوار دیکھا گیا۔انہوں نے بھولک پور، یاقوت پورہ اور مغل پورہ میں قومی پرچم لہرایا۔

مجلس کے ہیڈ کوارٹر پر بھی پرچم کشائی 

یوم جمہوریہ کا پروگرام اے آئی ایم آئی ایم کے ہیڈکوارٹر دارالسلام میں بھی منعقد ہوا۔ جماعت کے جوائنٹ سیکرٹری ایس اے حسین انور نے دارالسلام میں قومی پرچم لہرایا۔

 سیاسی دفاتر پر جشن جمہوریہ

اس طرح دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر قومی پرچم لہرایا گیا۔اور جشن جمہوریہ کےموقع پر  تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
 

گاندھی بھون میں جمہوریت کا جشن

حکمراں کانگریس کے صدر دفتر گاندھی بھون میں ریاستی یونٹ کے صدر مہیش کمار گوڑنے قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے استحکام کے لیے عوامی شرکت کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور آئینی اقدار کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ اس پروگرام میں اقلیتی بہبود کے وزیر محمد اظہر الدین، حکومتی مشیر محمد علی شبیر اور پارٹی کے سینئر قائدین نے شرکت کی۔

 حج ہاوس میں جشن جمہوریہ 

قبل ازیں  تلنگانہ کےوزیر اقلیتی بہبود محمداظہرالدین نے حج ہاؤس میں منعقدہ ایک پروگرام میں قومی پرچم لہرایا۔ تلنگانہ حج کمیٹی کے چیرمین سید غلام افضل بیابانی، ریاستی وقف بورڈ کے چیرمین سید عظمت اللہ حسینی، سکریٹری اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

تلنگانہ بھون میں پرچم کشائی 

بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے پارٹی ہیڈکوارٹر تلنگانہ بھون میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کی قیادت کی۔

بی جےپی دفتر میں لہرایا گیا ترنگا

بی جے پی دفتر پر پارٹی کے ریاستی صدر این رام چندر راؤ نے قومی پرچم لہرایا۔ بی جے پی ایم پی۔ کے لکشمن، ریاستی جنرل سکریٹری چندر شیکھر اور دیگر قائدین نے پروگرام میں شرکت کی۔
 
تلنگانہ جاگروتی صدر کے کویتا نے بنجارہ ہلز میں واقع پارٹی دفتر میں قومی پرچم لہرایا۔ اسکے  علاوہ دیگر پارٹیوں  کےدفاتر میں بھی  جشن  جمہوریہ منایا گیا ۔ اور قومی پرچم لہریا گیا۔