• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج، بیٹی کا نام بھی شامل،جانیےکیا ہے پورامعاملہ ؟

محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج، بیٹی کا نام بھی شامل،جانیےکیا ہے پورامعاملہ ؟

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 18, 2025 IST     

image
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں ایک بار پھر تنازع میں آگئی ہیں۔اس بار معاملہ کرکٹر سے نہیں، ان کے پڑوسیوں سے جڑا ہے۔ معلومات کے مطابق حسین جہاں اور ان کی بیٹی عرشی جہاں کے خلاف پڑوسی کے ساتھ جھگڑے اور مارپیٹ کی وجہ سے قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر حسین جہاں اور ان کے پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے کے حوالے سے درج کی گئی ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
 
کیا ہے سارا معاملہ؟
 
رپورٹ کے مطابق حسین جہاں کا اپنے پڑوسیوں سے زمین کے ایک ٹکڑے پر جھگڑا ہوا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں یہ زمین مبینہ طور پر ان کی بیٹی کے نام ہے ۔اور اس پر تعمیرات کو لے کر تنازع کھڑا ہو گیا ۔ الزام ہے کہ جب حسین جہاں نے تعمیراتی کام شروع کیا تو پڑوسی دلیہ خاتون نے اس کی مخالفت کی جس کے بعد لڑائی پرتشدد ہو گئی،اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حسین  جہاں زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
 
واقعے کی ویڈیو وائرل:
 
این سی ایم انڈیا کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ حسین جہاں اور ان کی بیٹی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 126(2)، 115(2)، 117(2)، 109، 351(3) اور 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی دلیہ خاتون نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ ماں بیٹی کی جوڑی نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ حسین جہاں نے سوری کے وارڈ نمبر 5 میں ایک متنازع پلاٹ پر تعمیر شروع کی تھی، جو مبینہ طور پر ان کی بیٹی عرشی جہاں کے نام پر ہے۔ یہ الزام ہے کہ جب اس نے تعمیر روکنے کی کوشش کی تو حسین اور ان کی بیٹی نے دلیہ خاتون کے ساتھ وحشیانہ حملہ کیا۔
 
بتا دیں کہ محمد شامی اور حسین جہاں کی شادی 2014 میں ہوئی، دونوں کی ایک بیٹی ہے۔ تاہم، شامی اور حسین جہاں کا رشتہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکا اور دونوں 2018 میں الگ ہو گئے، تب سے بیٹی ماں حسین جہاں کے ساتھ رہتی ہے۔ دونوں کا طلاق کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔ حال ہی میں، کلکتہ ہائی کورٹ نے شامی کو حکم دیا ہے کہ وہ حسین جہاں اور بیٹی آئرہ دونوں کو بھتہ ادا کریں۔