فضائیہ کے گروپ کیپٹن اور ہندوستانی خلاباز سبھانشو شکلا آج تاریخ رقم کرنے والے ہیں۔ راکیش شرما کے بعد وہ خلا میں جانے والے دوسرے ہندوستانی ہوں گے جنہوں نے 41 سال پہلے لگاتار آٹھ دن زمین کے گرد چکر لگایاتھا۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اعلان کیا کہ ہندوستانی خلاباز گروپ کیپٹن سبھانشو شکلا کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن لے جانے والے اگزیوم ۔4 مشن کیلئے آج لانچنگ ہوگی۔ ناسا نے کہاکہ اسپیس ایکس اور اگزیوم 4 کیلئے چوتھی نجی خلاباز مشن کے آغاز کا شیڈول بنایاہے۔ ناسا نے کہا اس مشن کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹر کے لانچ کمپلیکس سے لانچ کیاجائے گا۔ اگزیوم 4 مشن کی قیادت کمانڈر پیگی وٹسن کررہے ہیں جس میں سبھانشو شکلا مشن کے پائلٹ ہیں۔ اس سے قبل اس مشن کا آغاز متعدد بار ملتوی کیا جا چکا ہے۔ اس سے پہلے یہ مشن 29 مئی کو شروع کیا جانا تھا لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
شبھانشو شکلا کب ہوں گے روانہ؟
بتادیں کہ ہندوستان کے خلاباز شبھانشو شکلا آج 25 جون کو اگزیوم - 4 مشن کے تحت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کے لیے روانہ ہوں گے ۔ یہ مشن ہندوستانی وقت کے مطابق آج دوپہر 12:01 بجے اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے فلوریڈا سے روانہ ہوگا۔ اس مشن میں ہندوستان، پولینڈ، ہنگری اور امریکہ کے 4 افراد شامل ہیں۔ اس مشن کا آغاز موسم اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر پہلے بھی کئی بار ملتوی کیا گیا تھا لیکن اب سب کچھ تیار ہے۔
یہ مشن ہندوستان کے لیے کیوں خاص ہے؟
یہ اس طرح کا چوتھا مشن ہے جس میں نجی مسافر خلائی اسٹیشن جا رہے ہیں۔ اسےبار بھارت کے گروپ کیپٹن شکلا پرواز کر رہے ہیں، جو خلاء میں جانے والے دوسرے ہندوستانی ہوں گے اور خلائی اسٹیشن تک پہنچنے والے پہلے ہندوستانی بن جائیں گے۔ وہ وہاں تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے اور اس دوران کئی سائنسی تجربات کریں گے۔ خلائی شعبے میں ہندوستان کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہے اور ایک نئی شروعات بھی۔
مشن کو کب اور کیسے لائیو دیکھنا ہے؟
آپ اس مشن کے آغاز کو گھر بیٹھے براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ اس کی لائیو سٹریمنگ NASA کی ویب سائٹ، Space-X کی ویب سائٹ اور X پر @SpaceX اکاؤنٹ پر دستیاب ہوگی۔ لائیو نشریات لانچ سے تقریباً 2 گھنٹے قبل شروع ہو جائیں گی۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو مشن 26 جون کو صبح 7 بجے کے قریب خلائی اسٹیشن سے جڑ جائے گا۔ موسم بھی پرواز کے لیے 90 فیصد سازگار ہے۔