ایران۔اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی خبروں کے درمیان عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں قیمتیں تیزی سے گر گئی ہیں۔ منگل کو قومی راجدھانی دہلی میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 900روپے کی کمی ہوئی۔ سونے کی موجودہ قیمت فی تولہ 98,900 روپئے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب 22 قیراط سونے کی قیمت میں800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔22 کیرٹ سونے کی قیمت فی تولہ 98,300 تک گر گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی تیزی سے کمی ہوئی ہے۔ آل انڈیا صرافہ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چاندی کی قیمت فی کلو1000 روپے کم ہوئے ہیں۔ فی کلو چاندی 1,04,200 فی کلو ہو گئی ہے۔ دریں اثناء غیر ملکی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کی قیمت 46.05 کمی کے ساتھ 3323.05 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
ابانس فنانشل سروسز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر چنتن مہتا نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی معاہدے کے نتیجے میں سونے کی سرمایہ کاری کی مانگ میں کمی کے باعث سونا دباؤ میں آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تناؤ کا خوف ختم ہونے سے سرمایہ کار منافع لے رہے ہیں۔
ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے تجزیہ کار (کموڈٹیز) سومل گاندھی نے انکشاف کیا کہ سرمایہ کار منگل اور بدھ کے درمیان امریکی کانگریس میں فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی تقریر پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی کے حوالے سے مستقبل کی پالیسی پر اشارے دینے کا امکان ہے۔
حیدرآباد میں سونے کی قیمتیں22 کیرٹ سونے کی قیمت 90,950 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ 24 کیرٹ کی قیمت 99,220 روپے ہے۔ اور چاندی کی قیمت 1.19 لاکھ روپے فی کلو ہے۔