Wednesday, June 25, 2025 | 29, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • کانگریس حکومت کے18ماہ ریاست تلنگانہ کا سنہری دور۔ تلنگانہ کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی کا اجلاس۔حکومت کی اسکیمیں موثرعوام تک پہنچانے پر زور۔

کانگریس حکومت کے18ماہ ریاست تلنگانہ کا سنہری دور۔ تلنگانہ کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی کا اجلاس۔حکومت کی اسکیمیں موثرعوام تک پہنچانے پر زور۔

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 24, 2025 IST     

image
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی سیاسی امور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس گاندھی بھون میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کی۔ اجلاس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی، نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرامارکا، اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن، پارٹی قائدین دامودر راج نرسمہا، ومسی کرشنا، وی ایچ سمیت کئی سرکردہ رہنما شریک ہوئے۔
 

18ماہ ریاست کا سنہری دور

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ پارٹی اور حکومت ایک جوڑے کی طرح مل کر کام کریں گے۔ اور پارٹی کو بوتھ سطح سے مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کیوں کہ پارٹی گاؤں کی سطح تک مستحکم رہے تو حکومت کی اسکیمیں مؤثر طور پر عوام تک پہنچیں گی۔ ریونت ریڈی نے گزشتہ 18 ماہ کی حکومت کو ریاست کا گولڈن پیریڈ قراردیا۔

ترقیاتی اورفلاحی پروگرامس بے نظیر

 پارٹی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت اے آئی سی سی کی رہنمائی میں بہترین حکمرانی پیش کر رہی ہے اور ایسے کئی ترقیاتی اور فلاحی پروگرام نافذ کیے جا رہے ہیں جو ملک کی کسی اور ریاست میں نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو منظم طریقے سے مضبوط کرنا ہوگا، اور ہر کارکن کو اس مقصد کے لیے کام کرنا چاہیے۔

 ذات پات کےسروے کےمطابق ریزرویشن 

 پی اے سی کی اہم میٹنگ میں انتخابات کے موقع پر کئے گئے وعدوں پرعمل آوری کےعلاوہ مقامی ادارہ جاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن کی قیادت میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ ذات پات کے سروے کے مطابق ریزرویشن کے ساتھ مقامی ادارہ جاتی انتخابات  کروانے پر غور کیا گیا۔ ذات کے سروے کا کام ہوگیا ہے۔ کابینہ میں پاس ہوا ہے۔ اب اسمبلی میں پاس کرکے بہت جلد مرکز کو بھیجا جائے گا۔