Saturday, February 21, 2026 | 03 رمضان 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • عائشہ میراں کیس: 19سال میں بھی قتل کا معمہ حل نہیں ہو سکا

عائشہ میراں کیس: 19سال میں بھی قتل کا معمہ حل نہیں ہو سکا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Feb 21, 2026 IST

عائشہ میراں کیس: 19سال میں بھی قتل کا معمہ حل نہیں ہو سکا
  • 19سال بعد عائشہ میراں کی ادا ہوں گیں آخری رسومات 
  • 2007 کو ہاسٹل کے باتھ روم میں جون آلودہ پائی گئی تھی لاش 
  •  وجے واڑہ کےقریب فارمیسی طالبہ کی عصمت دری اور قتل 
  • 19سال میں بیٹی بھی قاتلوں کا نہیں چلا پتہ، بے بس والدین 
  •  شمشاد بیگم اورسید اقبال طویل قانونی جدوجہد سے آگے تنگ
  • 27فروری کو تینالی  میں مذہبی رسومات ادا کی جائیں گیں
 
وجئے واڑہ میں بی فارمیسی کی طالبہ عائشہ میرا ں کی عصمت دری اور قتل کے تقریباً انیس سال بعد، ایک سی بی آئی کورٹ نے جمعہ کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے اس کی باقیات اس کے خاندان کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔

27فروری کو ادا کی جائیں آخری رسومات 

عدالت نے ہدایت کی کہ آخری رسومات 27 فروری کو تینالی میں مذہبی رسومات کے مطابق ادا کی جائیں۔ اس نے حکومت سے آخری رسومات کے لیے ضروری سہولیات اور سیکورٹی فراہم کرنے کو کہا۔عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ سرکاری افسران کی موجودگی میں اس سارے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے۔

دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا 

عدالت نے سی بی آئی کی طرف سے پیش کی گئی حتمی رپورٹ کو قبول کر لیا۔ سنسنی خیز معاملے میں سی بی آئی کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر، متاثرہ کے جسم کا دو بار پوسٹ مارٹم کیا گیا۔سی بی آئی نے حیدرآباد کے سرکاری گاندھی اسپتال کے فرانزک ماہرین کی رائے لینے کے بعد باقیات کو عدالت میں جمع کرایا تھا۔

بیٹی کی باقیات حوالے کرنے کی عرضی

عائشہ کی والدہ شمشاد بیگم اور والد سید اقبال نے سی بی آئی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان کی باقیات ان کے حوالے کرنے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے ان کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے سی بی آئی کو احکامات جاری کئے۔

سی بی آئی نے جانچ بند کرنے کا کیا اعلان 

سی بی آئی نے جون میں ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں تحقیقات کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سال 2007 میں ہوا تھا قتل 

عائشہ (17) 27 دسمبر 2007 کو وجئے واڑہ کے قریب ابراہیم پٹنم میں اپنے ہاسٹل کے باتھ روم میں قتل شدہ پائی گئی۔ نو ماہ بعد پولیس نے پداتھلا ستیم بابو کو گرفتار کیا۔

ثبوت کی کمی پر ہائی کورٹ نے کیا بری 

خواتین کی سیشن عدالت نے، جس نے اس کیس کی سماعت کی، نے اسے مجرم قرار دیا اور 2010 میں عمر قید کی سزا سنائی۔ تاہم، جب اس نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا، تو اس نے سماعت کی اور 2017 میں ثبوت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اسے بری کر دیا۔

2018 میں کیس سی بی آئی کو سونپا گیا

PILs اور اس کے والدین کی درخواست کے بعد، عدالت نے 2018 میں کیس سی بی آئی کو سونپ دیا۔

19سال بعدبھی قتل کا معمہ نہیں ہوسکا حل 

تاہم، اس بھیانک جرم کے بعد تقریباً 19 سال تک قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ انصاف  کےلئے والدین نے تقریباً دو دہوں تک انتظار کیا۔ لیکن انھیں مایوسی ہاتھ آئی۔ بےبس والدین آخر میں  آخری رسومات  ادا کرنے پر مجبور ہوئے۔