بی جے پی کے قومی صدر نتن نیبن نے سابر متی ریور فرنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سا بر متی ریور فرنٹ احمد آباد کی ترقی اور خوبصورتی کی علامت بن چکا ہے۔ اس موقع پر بی جے پی کے قا ئدین اور کا رکن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نتن نبین نے ما رننگ واک کر نے والے مقامی عوام سے بات چیت بھی کی۔
22 فروری کو وہ احمد آباد کے کھاڑیا میں صبح 10:30 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام "من کی بات" سنیں گے، جس کے بعد وہ دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ گجرات میں ایس آئی آر کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جلد ہی شہروں میں انتخابات کی توقع ہے۔ نتن نیبن کے اس دورے کو پارٹی کی انتخابی تیاریوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ ان کے استقبال کے لیے گاندھی نگر کے شری کملم دفتر کو سجایا گیا ہے۔ گجرات میں تنظیمی انتخابات کے بعد پارٹی کی قیادت جگدیش وشوکرم کے ہاتھ میں ہے، اور نتن نیبن نئی ٹیم کو فتح کا پیغام دیں گے۔
نتن نیبن نے کہا کہ بی جے پی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا گجرات کا پہلا دورہ
انہوں نے کہا کہ گجرات جس جوش اور ولولے کے ساتھ پوری قوم کی رہنمائی کر رہا ہے وہ واقعی قابل ستائش ہے۔ اس مٹی کے بیٹے آج نہ صرف ملک کی قیادت کر رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔ میں اس مقدس سرزمین کے سامنے سر جھکاتا ہوں۔ نتن نیبن نے کہا کہ گجرات نے کئی شخصیات کو جنم دیا ہے جنہوں نے ملک کی ثقافت اور ورثے کو مضبوط کیا ہے۔ ہندوستان اگر اکیسویں صدی میں اپنے ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو اس کا سہرا گجرات کے فرزند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے۔