Saturday, February 21, 2026 | 03 رمضان 1447
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • نالندہ یونیورسٹی کے کیمپس میں اقلیتی و پارلیمانی امور کے وزراء اور افسران کی شرکت

نالندہ یونیورسٹی کے کیمپس میں اقلیتی و پارلیمانی امور کے وزراء اور افسران کی شرکت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 21, 2026 IST

نالندہ یونیورسٹی کے کیمپس میں اقلیتی و پارلیمانی امور کے وزراء اور افسران کی شرکت
وزیر اعظم  نریندر مودی  کے وکست بھارت 2047 کے تحت  اقلیتوں کو ترقی دینے کے ایک حصے کے طور پر بہار  کی مشہور۔نلندا   یونیورسٹی ۔کے کیمپس میں-دو روزہ چنتن شیور پروگرام منعقد کیا گیا۔  اس پروگرام میں  اقلیتی اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو۔ جارج کورین، دیگر ریاستوں کے وزراء، ایگزیکٹو افسران اور مختلف ریاستوں کے متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ 
 
جبکہ  آندھرا پر دیش سے  اقلیتی بہبود کے افسران  سروجنی دیوی۔ یعقوب باشا۔غوث پیر اور فیاض نے شرکت کی۔ اس  موقع پر حج کمیٹی   آندھرا پردیش کے سی ای او محمد  غوث پیر  نے کہا کہ  ریاست   سے  حج کے سلسلے میں عازمین حج کو معیاری خدمات فراہم کر تے ہوئے  اس موضوع پر پیش کیے گئے مختلف مشوروں اور تجاویز پر غور کرتے ہوئے اور ان پر عمل کیا  جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی چندرا بابو نا ئیڈو  کی جانب سے متعارف کروائے گئے۔ وجئے واڑہ ایمبارکیشن ۔  سے حج کو جانے وا لے  عا زمین  حج کو  ایک لاکھ ورپے  ما لی امداد کی اسکیم متعارف کروائی  گئی ہے۔
 
ٹیکنالوجی کے بغیر پیچھے رہ جائیں گے: سکریٹری
 
افتتاحی اجلاس میں سکریٹری ڈاکٹر چندرشیکھر کمار نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی کے بغیر شفافیت ممکن نہیں۔ اگر ہم اے آئی کا استعمال نہیں کریں گے تو پیچھے رہ جائیں گے۔ اگلے پانچ برسوں میں دفتری نظام، شکایات کے ازالے اور فیڈبیک سسٹم کو مکمل طور پر اے آئی پر مبنی ہونا چاہیے۔ اسی مقصد سے شِور میں آئی آئی ٹی دہلی، سروے آف انڈیا اور فاؤنڈیشن فار انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر (FITT) جیسی تکنیکی اداروں کی خصوصی پیشکشیں کرائی گئیں۔ وزارت اب اپنی اسکیموں کے درست تجزیے کے لیے ان اداروں کو نالج پارٹنر بنا رہی ہے۔
 
نوکری مانگنے والے نہیں، دینے والے بنیں
 
نوجوانوں کو جاب سیکر کے بجائے جاب کریئیٹر بنانے پر زور دیا گیا۔ بحث میں کہا گیا کہ پی ایم وِکاس یوجنا اور اسکلنگ پروگرام کا مقصد صرف سرٹیفکیٹ تقسیم کرنا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اگر 10 ہزار بچوں کو تربیت دی جائے تو کم از کم ایک فیصد یعنی 100 نوجوان اپنا اسٹارٹ اپ شروع کریں۔ اس مقصد کے لیے وزارت وینچر فنڈنگ اور انکیوبیشن سپورٹ بھی فراہم کرے گی۔
 
افسران نے وزیر اعظم کے منتر ریفارم، پرفارم، ٹرانسفارم اور انفارم کو دہرایا۔ خاص طور پر "انفارم" پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ سوشل میڈیا اور عوامی مکالمے کے ذریعے لوگوں کو بتایا جائے کہ ان کے لیے کیا کام ہو رہا ہے، تاکہ درست فیڈبیک حاصل ہو سکے۔
 
ریاستوں کے نمائندے شریک
 
شِور میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹری، سکریٹری اور اقلیتی بہبود محکموں کے ڈائریکٹر شریک ہیں۔ پہلے دن موضوعاتی پریزنٹیشنز کے ذریعے موجودہ چیلنجز کو سمجھا گیا، جبکہ جمعرات کو برین اسٹورمنگ سیشن ہوگا۔ حاصل شدہ نتائج کی بنیاد پر وزارت اپنی آئندہ پالیسیوں اور گائیڈ لائنز میں تبدیلی کرے گی۔ اس موقع پر وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ایس پی رائے، حج ڈائریکٹر ناظم احمد اور نیشنل مائنارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فنانس کارپوریشن (NMDFC) کے افسران موجود تھے۔